بدھ, 08 مئی 2024


افغان حکومت کے طالبان سے مذاکرات ، امریکی افواج کے قیام پر اتفاق نہ ہوسکا

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)قطر کی وزارت خارجہ کی میزبانی میں ساحلی شہر الخور میں افغان حکومت اور طالبان کے وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے ۔ مذاکرات میں ممکنہ جنگ بندی اور افغانستان میں امریکی افواج کے مسلسل قیام پر اتفاق نہ ہوسکا تاہم فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا مذاکرات میں افغان حکومت کی نمائندگی صدر اشرف غنی کے چچا قیوم کوچئی کر رہے تھے جبکہ افغان طالبان کے 8رکنی وفد نے شیر محمد عباس ستنگزئی کی قیادت میں حصہ لیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment