جمعرات, 02 مئی 2024


یونان میں ایتھنزکی ایک جیل میں جھگڑے کے نتیجے میں2پاکستانی ہلاک اور 21 افرادزخمی

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)یونان میں ایتھنزکی ایک جیل کورے ڈلاس میں جھگڑے کے نتیجے میں2پاکستانی ہلاک ہو گئےاور21 افرادزخمی ہوئے ہیں،جن میں 8 کی حالت نازک ہے، جھگڑا سی ونگ پر کنٹرول حاصل کرنے کے سلسلے میں شروع ہوا جس میں چھریوں کا استعمال کیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں قیدی پاکستانی ہیں وزارت انصاف کے عہدے دار کا کہنا ہے اتوار کو رات کے کھانے کے فورا بعد جب قیدی اپنے سیلز میں واپس جارہے تھے تو البانیہ اور عرب نژاد قیدیوں کا پاکستانیوں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا، کورے ڈلاس، یونان کی سب سے بڑی جیل ہے ، جہاں دو ہزار سے زیادہ قیدی ہیں جو 6 ونگز میں رکھے گئے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment