جمعرات, 18 اپریل 2024


بھارتی حکومت کرونا وائرس پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی

نئی دہلی : بھارتی حکومت کرونا وائرس پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی، مودی حکومت کا لاک ڈاؤن بھی عالمی وبا نہیں روک پایا جس کے باعث اب تک 300 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔
 
تفصیلات کے مطابق بھارت میں تمام تر کارروائیوں کے باوجود کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے، کچھ شہروں میں حکام نے لاک ڈاؤن سے منسلک پابندیوں کو مزید سخت کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ اس وبا پر قابو پانے کے لئے اس کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کا ایک ارب سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ بھی جان لیوا وبا پر قابو نہیں پاسکا اور ملک بھر میں 9 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کرگیا۔
 
رپورٹ کے مطابق بھارت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 35 افراد کی موت کے بعد اموات کی تعداد 331 تک پہنچ گئی ہے۔
 
government خیال رہے کہ بھارت میں کرونا کا نام دہشت کی علامت بن چکا ہے، توہم پرست بھارتی شہریوں نے ورونا مریضوں کی جاچ پڑتال کے لیے طبی ٹیم پر تشدد شروع کردیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment