پیر, 06 مئی 2024


ایمنسٹی انٹرنیشنل نےبھارتی حکام سےکیاکہا؟؟

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ممبئی بم دھماکوں میں پھانسی پانے والے یعقوب میمن کی پھانسی کی مذمت کردیجبکہ ممبئی بم دھماکوں کے الزام میں پھانسی کی سزا پانے والے یعقوب میمن کی پھانسی کے بعد بھارت میں بسنے والے مسلمان بے چینی کا شکار ہیں۔ ایمنسٹٰی انٹرنیشنل نے یعقوب میمن کی پھانسی کی مذمت کرتے ہوئے اسے مایوس کن قرار دیا ہے، ایمنسٹی کا کہنا تھا کہ یعقوب میمن بم دھماکوں کے الزام میں بیس سال قید کی سزا بھگت چکا تھا، بھارت انصاف کا نظام مسلمانوں کے لئے کتنا متعصبانہ ہے، بابری مسجد کی شہادت اور گجرات میں مسلمانوں کے قاتلوں کو ہر جرم سے بری کردینے سے صاف ظاہر ہوتا ہے۔ بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا، معمولی جرم ہو یا بم دھماکوں جیسی سنگین واردات قصوروار مسلمانوں کو ہی ٹھہرایا جاتا ہے، افضل گرو سے یعقوب میمن تک بے گناہی کی سزا پانے والے مسلمانوں کی فہرست بہت طویل ہے۔ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ یعقوب میمن کو ممبئی بم دھماکوں کے الزام میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، بھارت کی تاریخ میں پہلی بار یعقوب میمن کو سزا دینے کے لئے رات کی تاریکی میں عدالت لگائی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment