پیر, 06 مئی 2024


گرمی کی لہرنےکس ملک کا کیارخ؟؟

ایمزٹی وی(انٹرنشنل)گرمی کی لہر نے پاکستان کےبعد عراق کا رخ کرلیا۔ذرائع کے مطابق دارالحکومت بغداد سمیت عراق کے کئی شہر ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور اس گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے شہری ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کر رہے ہیں۔ بجلی نہ ہونے کے باعث لوگ ندیوں اور تالابوں کا رخ کر رہے ہیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈبکیاں لگا کر گرمی بھگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق جمعرات سے شروع ہونے والی گرمی کی شدید لہر 4 دن تک جاری رہے گی اور درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے گس کےباعث حکومت نے 4دن کی تعطیلات کا اعلان کردیاہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment