ھفتہ, 04 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


اسرائیلی وزیراعظم کے برطانیہ پہنچنے پر لوگوں کا احتجاج!

ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل): اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو کے برطانیہ پہنچنے پر ہزاروں افراد سراپا احتجاج ہیں جبکہ مظاہرین نے جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر بنجمن نتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے لندن پہنچے تو انکے خلاف برطانیہ میں مقیم فلسطینیوں اور مقامی افراد نے مظاہرہ کیا،۔جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیلی وزیراعظم غزہ پر فضائی حملوں اور معصوم فلسطینیوں کےقتل عام کے باعث جنگی جرائم میں ملوث ہیں انہیں گرفتار کیا جائے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم کے دورے سے قبل ایک لاکھ سے زائد افراد نے یاہو کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک پٹیشن پر دستخط کر کے عدالت میں جمع کرائی تھی، جس میں نتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment