ھفتہ, 04 مئی 2024


پاکستان کا کشمیر میں رائے شماری کا مطالبہ ۔۔۔

نیویارک ( ایمز ٹی وی ) وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے متنازع کشمیر میں رائے شماری کا مطالبہ کیا ہے ۔ بروز اتوار کو ہونے والی ملاقات میں نوازشریف نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد پر بھی زور دیا ،انہوں نے ورکنگ باﺅنڈری اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی سمیت پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدہ تعلقات کا معاملہ بھی اٹھایا۔ نوازشریف نے زور دیتے ہوئے کہا سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ،نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور یہ کہ وہ افغانستان کے ساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں ،پاکستان افغانستان میں مصالحتی عمل میں معاونت کے لئے تیار ہے ۔ اس موقع پر بان کی مون نے دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان کشیدہ تعلقات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مذاکرات کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی بھی پیش کش کی ،ملاقات کے دوران بان کی مون نے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں خاتون سفیر تعینات کرنے کو سرہاتے ہوئے پاکستانی امن مشن کی بھی تعریف کی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment