بدھ, 08 مئی 2024


مریخ پر بہتے پانی کے شواہد

ایمز ٹی وی ( انٹرنیشنل) امریکی خلائی ادارے ناسا نے مریخ کی سطح پر بہتے پانی کے ٹھوس شواہد ملنے کا اعلان کیا ہے۔ناسا کی جانب سے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران محقق لیوجنڈرا اوجھا(Lujendra Ojha)نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زمین کے بعد اب مریخ نظام شمسی کا واحد سیارہ ہے جس کی سطح پر پانی کے بہنے کے شواہد ملے ہیں۔اس تحقیق پر گزشتہ سال اپریل سے کام جاری تھا جس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نمک کی چند اقسام کی موجودگی کی وجہ سے مریخ پر پانی کے ابلنے کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔تحقیق کے نتائج سے تصدیق ہوتی ہے کہ مریخ کی چٹانی ڈھلوانوں پر پانی بہتا ہوگا مگر اس پانی کی موجودگی کو ثابت کرنے کے لیئے مزید کام کیئے جانے کی ضرورت ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment