منگل, 07 مئی 2024


اسکاٹس شہری کو فضا میں جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی ۔۔۔۔

ایمزٹی وی ( ایڈن برگ ) اسکاٹ لینڈ کے ایک شہری کو 30ہزار فٹ بلندی پر جہاز کے دروازے کو باتھ روم کا دروازہ سمجھ کر کھولنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی اور بے پرواہ شخص کو پوری رات جیل میں گزارنے کے علاوہ بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا ، اسکاٹس میڈیا کے مطابق رائل ڈچ ایئر لائنز کی پرواز اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈن برگ سے ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹر ڈم جارہی تھی کہ 30ہزارفٹ بلندی پر ایک اسکاٹش شہری جیمز گرے نے مبینہ طور پر جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ کھل سکا جبکہ اس موقع پر مسافروں اور جہاز کے عملے کے ہوش اڑ گئے اور عملے کے افراد نے فوری طور پر اسکاٹش شہری کو سیٹ پر بیٹھنے کو کہا اور جہاز کے ٹیک آف کرنے تک اسکی نگرانی بھی کی تاہم جیمز کا موقف تھا کہ اسکا مقصد جہاز کا دروازہ کھولنا نہیں بلکہ وہ تو صرف باتھ روم جانا چاہتا تھا ، جہاز جب ایمسٹرڈم کے ایئرپورٹ پر پہنچا تو انہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے کر قریبی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ،جہاں اسے پوری رات حوالات میں ہی گزارنی پڑی اور 65ہزار راپے جرمانہ بھی ادا کرنے پڑے ،ایمسٹر ڈم میں اپنا کام مکمل کرکے جب وہ واپس اسکاٹ لینڈ آنے کے لئے اپنے ریٹرن ٹکٹ کے ساتھ ایئر پورٹ پہنچا تو ڈچ ا ئیر لائنز کے عملے نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا اور بتایا کہ وہ 5سال تک اس ائیر لائن کے زریعے سفر نہیں کر سکتے جس پر جیمز کو اپنے دوست سے ادھار رقم لے کر ایک دوسری ائیر لائن کے زریعے ایڈن برگ آنا پڑا ،

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment