جمعہ, 17 مئی 2024


جامعہ کراچی کےفلکیاتی رصدگاہ میں نظام شمسی کاسیارہ عطاردمحفوظ

کراچی: جامعہ کراچی کے فلکیاتی رصدگاہ میں نظام شمسی کا سیارہ عطارد (Mercury )کا فلکیاتی منظر ریکارڈ کیا گیا ، اس فلکیاتی منظر کو وہاں پر موجود ،اساتذہ ،طلبہ ،میڈیاکے نمائندوں اور دیگر افراد کو دکھایا گیا۔
 
نظام شمسی کا سیارہ عطارد (Mercury ) بروزپیر11 نومبر 2019 ءکو سورج کے سامنے سے گزرا اور جامعہ کراچی کی فلکیاتی رصدگاہ میں بھی حال ہی میں نصب ہونے والی 16 انچ میڈ ٹیلی اسکوپ کے ذریعے اس فلکیاتی منظر کو وہاں پر موجود ،اساتذہ ،طلبہ ،میڈیاکے نمائندوں اور دیگر افراد کو دکھایا گیا۔
 
جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس (اسپا) کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید تنویر اقبال کے مطابق عطارد کاٹرانزٹ(Transit) کے اوقات پاکستانی وقت کے مطابق پانچ بجکر 34 منٹ پرشروع ہوا اور سورج کے عین درمیان پانچ بجکر44 منٹ پر پہنچا اور پانچ بجکر 46 منٹ پر سور ج غروب ہوا۔
 
واضح رہے کہ عطارد کا ایک چکر سورج کے گرد 88 زمینی دنوں کے برابر ہوتاہے اورجب سیارہ عطارد اور زمین سورج کے ساتھ ایک سیدھ(Plane ) میں آتے ہیں توٹرانزٹ کا مشاہدہ ہوتاہے جو ایک صدی میں 13 سے 14 بارکیا جاسکتا ہے اور آئندہ یہ مشاہدہ 2032 میں کیا جاسکے گا۔اس سال دسمبر 2019 ءمیں سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment