ھفتہ, 04 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


اٹک میں حلقہ پی پی 16کے لیئے پولنگ جاری

ایمز ٹی وی (اٹک) پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 16اٹک میں ضمنی انتخاب کے لیئے پولنگ جاری ہے۔پی پی 16کی یہ نشست پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر)شجاع خانزادہ کی موت کے بعد خالی ہوئی تھی، جن پر رواں برس سولہ اگست کو اٹک کے قریب انکے آبائی علاقے گاﺅں شادی خان میں خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں وزیر داخلہ سمیت اٹھارہ افراد ہلاک جبکہ 23زخمی ہوئے تھے۔ اس حلقے میں پاک فوج اور رینجرز کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں دو ہی امیدوار میدان میں ہیں جن میں کرنل شجاع خانزادہ کے بیٹے جہانگیر خانزادہ اور آزاد امیدوار محمد نعیم شامل ہیں ۔ حلقہ میں مردوں کے لیئے 224جبکہ خواتین کے لیئے 181پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment