ھفتہ, 04 مئی 2024


80پاکستانی ہلاک ،منیٰ حادثہ

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) سعودی عرب میں حج کے دوران مچنے والی بھگدڑ میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 80تک پہنچ گئی ہے جبکہ 56افراد تا حال لا پتہ ہیں ۔ حج کے دوران جب بھگدڑ مچی تو پاکستانی حج کمیشن نے پاکستانیوں کی فوری مدد کی اور چند لوگوں کو طبی امداد کے لیئے پاکستانی ہائی کمیشن بھی لایا گیا لیکن کچھ دیر بعد ہی سعودی سیکیورٹی اہلکار وہاں پہنچے اور ہائی کمیشن کا دفتر سیل کر دیا اور امدادی کارروائیاں رکوا دیں ۔ وزارت کے مطابق لاپتہ افراد میں سے آٹھ افراد سرکاری اسکیم کے تحت جبکہ پندرہ نجی ٹور آپریٹرز کی مدد سے حج کے لیئے گئے تھے ۔ اسکے علاوہ دس پاکستانی ایسے ہیں جنکے پاس اقامہ یا سعودی عرب کا سیاحتی ویزا تھا جبکہ 23افراد کے لا پتہ ہونے کی اطلاعات پاکستان ، سعودی عرب یا دیگر ممالک سے کی گئی کالز کے نتیجے میں دی گئی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment