جمعرات, 02 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


بھارت پاکستان کے خلاف نئی سازشیں کرنے لگا

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت آئندہ ہفتے چین کے سامنے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے نام نہاد ثبوت رکھنے کا ڈھونگ رچائے گا اور پاکستان کے خلاف چین کواستعمال کرنے کیلئے قائل کرے گا. بھارت چینی حکام کے سامنے یہ موقف اپنائے گاکہ اسے پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کا خطرہ ہے لہذا پاکستان کے خلاف اس کی مدد کی جائے۔ مقبوضہ کشمیر کے واقعات، گرداسپور اور ممبئی حملوں کے تانے بانے پاکستان سے جوڑے کی کوشش کرے گا۔بھارتی اخبار”انڈیا ٹوڈے“اور برطانوی اخبار’ڈیلی میل “ کے مطابق بھارت چین کو یہ باور کرانے کی کوشش میں ہے کہ پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کےلئے استعمال کی جا رہی ہے،آئندہ ہفتے بھارت چین کے سامنے یہ دعویٰ بھی کرے گا کہ اس کے پاس ثبوت ہیں کہ دہشت گردی کا انفرااسٹرکچر اور ٹریننگ کیمپ پاکستان کی سرزمین میں موجود ہیں جسے خفیہ ایجنسی کی حمایت حاصل ہے۔اگلے ہفتے نئی دہلی میں چین اور بھارت کے درمیان انسداد دہشت گردی پر مذاکرات ہونے جا رہے ہیں اور امکان ہے کہ لشکر طیبہ اور دیگر تنظیموں کا معاملہ ان مذاکرات میں اٹھایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت چین سے اس سلسلے میں تعاون طلب کرے گا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اس کی مدد کرے اسے لشکر طیبہ اور دیگر تنظیموں کی طرف سے خطرہ ہے۔ بھارت کی چین کے ساتھ ایسی انٹیلی جنس کے اشتراک کی توقع کی جارہی ہے کہ حافظ سعید بھارت کے خلاف ممبئی حملوں جیسے دوبارہ حملے کرسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment