بدھ, 11 دسمبر 2024


امریکہ ،مشرقِ وسطٰی کیلئے بد امنی کا با عث!

ایمز ٹی وی ( انٹرنیشنل): سپریم لیڈر ایران، آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو مشرق وسطی میں بحران کی بنیادی وجہ قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں مسائل کے حل کے بجائےخود مسئلہ بنا ہوا ہے۔ ایران میں مقیم غیر ملکی سفارتکاروں سے خطاب میں ایران کے روحانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی وزیر خارجہ کی موجودگی میں امریکہ کومشرق وسطٰی میں بدامنی پھیلانے کا سب سے بڑا ذمہ دار ٹہرا دیا ہے. اپنے خطاب میں خامنہ ای کا کہنا تھا کہ جب تک شام اور عراق میں دہشت گردی پھیلانے والوں کو امریکہ اور مغرب ہتھیار دینا بند نہیں کریں گے ، اس وقت تک خطے میں دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جا سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ شام میں عوام کو اس کا حق ملنا چاہیئے ۔انہوں نے شامی حکومت ہٹانے کے امریکی اتحادی مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment