اتوار, 28 اپریل 2024


نیویارک.....دنیا کا سب سے طاقت ور ملک امریکا برفانی طوفان کے نظر-

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

 برفانی طوفان کے نظر-،پچاس ریاستوں کے مختلف شہروں کو برف نے مکمل طور پر ڈھک دیا ہے،مختلف حادثات میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔برف باری کی شدت سب سے زیادہ ریاست نیویارک میں دیکھنے کو ملی جہاں 5فٹ تک سفید چادر تن گئی ہے،فضا سے جائزہ لیا جائے تو ہر جگہ سفیدی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں،سڑکوں پر گاڑیاں تو موجود ہیں لیکن ان پر برف نے سفیدی پھیر دی ہے،سخت موسم میں اپنے بچے پر نظر رکھے ایک شہری کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی زندگی میں اتنا برا حال نہیں دیکھا۔ گورنر اینڈریو کومو کہتے ہیں کہ ابھی مزید سخت موسم کے لیے تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی وہ اپنا وقت گھروں میں گزاریں باہر نکلنا ان کی زندگی کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment