ھفتہ, 18 مئی 2024


چلی میں طلبا کا تعلیمی اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف احتجاج

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) چلی کے دارالحکومت سان تیاگو میں حکومت کی جانب سے تعلیمی اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے پر طلباء تنظیموں کی جانب سے شدید احتجاج کیاگیا تفصیلات کےمطابق طلبا تنظمیوں نے بدھ کے روز چلی کے دارالحکومت سان تیاگو میں صدر کی جانب سے تعلیمی اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے پر احتجاج کیا، صدر نے غریب طلباء کے لیے مراعات، نئے اسکول اور ہر طالب علم کے لیے یونیورسٹی سطح کی تعلیم مفت کرنے کا وعدہ کیا تھا چلی کی طلباء تنظمیوں کےاحتجاج کےدوران میٹرواسٹیشن عارضی طور پر بند کردیا گیا، ناخوش طلباکومنتشرکرنےکیلئے پولیس نے آنسوگیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا، پولیس نےمتعدد طلباء کو احتجاج کرنے کے باعث گرفتار کرلیا گذشتہ سال کانگریس نے تعلیمی اصلاحات کی پہلی سیریز کی منظوری دے دی تھی اور سرکاری اسکولوں کی منتخب داخلوں کی پالیسیوں کو ہٹا دیا تھا مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے متعارف کی گئی اصلاحات کافی نہیں ہیں، حکومت تمام طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم مفت فراہم کرے یاد رہے طلباء کی جانب سے چلی کے تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے کے لیے 2011 سے اب تک سینکڑوں احتجاج کئے گئے ہیں، ان مظاہروں میں کئی طلبا جان کی بازی ہار چکے ہیں.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment