ھفتہ, 18 مئی 2024


بغداد : داعش کا گیس فیکٹری پر حملہ، 14 افراد ہلاک

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) عراق کے دارالحکومت بغداد میں داعش کا گیس فیکٹری پر حملہ،14 افراد ہلاک جبکہ 20افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق عراقی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغدادکےقریب گیس کی فیکٹری پر شدت پسند تنظیم داعش کےخودکش بمباروں نےحملہ کیا،حکام کےمطابق تاجی میں واقع کارخانےکےداخلی دروازےکوتین کاروں میں سوارخودکش حملہ آوروں نے نشانہ بنایا حملےکےبعدخود کش جیکٹس پہنے ہوئےچھ حملہ آور کارخانے میں داخل ہوگئے،حملہ آوروں اورکارخانےکےسکیورٹی اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا حکام کےمطابق حملہ آوروں نے کارخانے میں گیس کے تین ذخیروں کو نذر آتش کر دیا حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے یاد رہے کہ داعش کی جانب سے اس سے قبل جمعرات کو المکلا شہر سے باہرعسکریت پسندوں کی جانب سے دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی کو فوجی اڈے میں اُڑایا گیا تھا،جس کے نتیجے میں 15 فوجی جاں بحق ہوئے تھے،داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی واضح رہے کہ داعش کی جانب سے گذشتہ 1 ہفتے کے دوران عراق میں3 دہشت گرد حملے کیے گئے،جس میں 143 افرادجان کی بازی ہار گئے تھے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment