ھفتہ, 18 مئی 2024


یورپ میں تارکین وطن کی مشکلات

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)  یورپ میں تارکین وطن کی مشکلات جاری ہیں۔ یونان میں حکام نے ہزاروں پناہ گزینوں کے کیمپ کو خالی کروانا شروع کردیا ہے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقدونیہ کی سرحد کے ساتھ یونان کی شمالی سرحد پر واقع ایڈومنی کیمپ کوخالی کروانے کے لیے پولیس کی گاڑیاں، بلڈوزر اور پولیس کی بھاری نفری کو کیمپ کے باہر پہنچا دیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران ممکنہ مزاحمت سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی مہاجرین کے مرکز کے باہر موجود ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ کیمپ خالی کروانے کا عمل بغیر کسی مسئلے کے جاری ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment