ھفتہ, 27 اپریل 2024
اتوار, 27 جنوری 2019 13:06

سوشل میڈیا وییب سائٹس کو ضم کرنے کا فیصلہ ۔

فیس بک کے مالک مارک زکر برگ نے انسٹا گرام ،واٹس ایپ،اور فیس بک میسنجر کو ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مارک زکر برگ نے فیس بک میسینجر، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی میسیجنگ سروس کے انضمام پر کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ یہ ایک طویل عمل ہے تاہم 2020ءتک تکمیل کا قوی امکان ہے پیغامات، فائلز، ویڈیوز اور تصاویر کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی یہ تینوں سروسز ایک دوسرے سے منسلک ہوجائیں گی جس کی وجہ سے میسینجر کے صارف واٹس ایپ اور انسٹا گرام کے صارفین سے نہ صرف چیٹ کرسکیں گے بلکہ فائلز کی ترسیل بھی ممکن ہو پائے گی فیس بک کے مالک کا کہنا ہے کہ اس وقت تینوں ایپس کا مرکز مشترک نہیں اس لیے صارفین ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پلیٹ فارم تک پیغامات کی ترسیل نہیں کرسکتے لیکن 2019ءکے اختتام یا 2020ءکے وسط تک ایسا ممکن ہوسکے گا۔

 
Read 1673 times

Leave a comment