ھفتہ, 18 مئی 2024
 
امریکی حکومت اور سائنس دانوں کی جاری کردہ مشترکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کھلی ہوا میں گھنٹوں اور کسی شے کی سطح پر دو سے تین دن تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 
امریکی حکومت اور سائنسی ماہرین نے کرونا وائرس کے پھیلنے کے حوالے سے تحقیقی مطالعہ کیا جس کے دوران متاثرہ افراد کے ٹیسٹ لیے گئے اور نتائج کی روشنی میں رپورٹ مرتب کی۔
 
تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کھلی فضا میں کئی گھنٹوں تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسی طرح ہوا سے آلودہ ہونے والی کسی بھی شے پر دو تین روز تک موجود رہتا ہے۔رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرے کو منتقل ہوتا ہے۔
 
ماہرین نے تحقیق کے دوران متاثرہ افراد کے زیر استعمال نیبولائزر سے نمونے حاصل کر کے انہیں فضا میں چھوڑا، جس سے یہ معلوم ہوا کہ تین گھنٹے تک وائرس ہوا میں موجود رہا اور پھر خود ختم ہوگیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تاجر، صنعتکار اور کسان کی ناکامی حکومت کی ناکامی ہے، حکومت کی کوشش ہے کاروبار بڑھے۔
 
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تاجر، صنعتکار اور کسانوں کی ناکامی حکومت کی ناکامی ہے۔ تاجر اور کسان خوشحال نہیں ہوں گے تو مسائل ٹھیک نہیں ہوسکتے۔
 
انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ پالیسی اور متعلقہ اداروں پر نظر رکھنا کمیٹی کا کام ہے، حکومت نے مشکل حالات میں فیصلے کرنے کی کوشش کی۔ حکومت معاشی اہداف تاجروں کے ذریعے حاصل کرتی ہے۔
 
اسد عمر نے کہا کہ جب تک آپ کو میری اور مجھے آپ کی پالیسی سمجھ نہیں آتی ترقی نہیں ہوسکتی، 8 ماہ وزیر خزانہ رہا۔ پشاور اور کراچی سمیت 8 چیمبرز کا دورہ کیا۔ حکومت کی کوشش ہے کاروبار بڑھے۔
 
انہوں نے کہا کہ عمران خان دلیر فیصلے کرنے کی ہمت رکھتے ہیں، 70 سال سے کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے ہر پاکستانی ان کے ساتھ ہے، وزیر اعظم نے جس طریقے سے کشمیر کا مقدمہ لڑا اس سے مسئلے کے حل کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
 
اس سے قبل ایک موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے، آئی ایم ایف نمائندوں نے کہا ہے کہ معیشت درست راہ پرگامزن ہے۔
 
انہوں نے کہا تھا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے جو مستقبل میں معاشی نمو کا باعث ہوگا، معیشت کی بہتری کے لیے بہتر سیکورٹی چاہیئے۔ معیشت کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔
 
 
 
حافظ آباد: صوبہ پنجاب کے علاقے سکھیکی کے قریب موٹروے ایم ٹو کوٹ سرور انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق 15 زخمی ہوگئے۔
 
سکھیکی کے قریب موٹروے ایم ٹو کوٹ سرورانٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی، حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔
 
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
 
پولیس حکام کے مطابق بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ ڈرائیورکو نیند آجانے کے باعث پیش آیا۔
 
 
اس سے قبل رواں ماہ 4 اگست کو بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ ایک مسافر زخمی ہوگیا تھا۔
 
لیویز حکام کے مطابق حادثہ مسافر بس کے ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔
 
 
یاد رہے کہ رواں سال 8 جون کو بھکر میں ایم ایم روڈ پر فاضل اڈا کے قریب بس اور ٹریک میں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے تھے۔

ایمز ٹی وی (بین الاقوامی )ترکی کے شہراستنبول سمیت مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور خوفناک ژالہ باری سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق استنبول میں اچانک طوفانی بارش او ر ژالہ باری سے نظام زندگی شدید متاثر ہوا ہے۔

بارش کے ساتھ ساتھ گولف کی گیند کے برابر برسنے والے اولوں سے کئی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ تیز ہواؤں سے کئی مقامات پر درخت گر گئے۔ اولہ باری سے استنبول سے سفر کرنے والے نجی ایئرلائن کے طیارے کو بھی شدید نقصان پہنچا، جسے طوفان کے دوران ہنگامی طور پراُتار لیا گیا۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ پشاور)پشاور میں ایک گھنٹے کے دوران 2 دھماکوں میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پشاور کے علاقے اُرمڑ میں شمشتو روڈ پر واقع لڑکیوں کےپرائمری اسکول کے باہر دھماکا ہوا جس سے اسکول کے مرکزی گیٹ کو نقصان پہنچا تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کے مطابق اسکول کے باہر دو بم نصب تھے جن میں سے ایک پھٹ گیا جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی اور بم ڈسپوزل یونٹ کے اہل کاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دوسرے بم کو ناکارہ بنایا۔
دوسرا دھماکا خٹکو پل کے قریب اسکول سے واپس جانے والی محکمہ انسداد دہشت گردی کی گاڑی کے قریب ہوا جس سے تین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے کے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(صحت) ارضی مدار میں پہنچنے کے بعد بعض خلانوردوں کی بینائی دھندلاجاتی ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اس سوال کا جواب برسوں سے ناسا کے ماہرین کے لیے معمّا بنا ہوا تھا جو بالآخر حل کرلیا گیا ہے۔ طویل دورانیے کے مشن پر جانے والے خلاباز اس کیفیت کا شکارہوتے رہے ہیں جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر کئی ہفتے یا کئی ماہ قیام کرتے ہیں۔ اسی لیے یہ خدشات ظاہر کیے جاتے رہے ہیں کہ مستقبل میں مریخ کی جانب روانہ کیے جانے والے خلاباز بینائی سے محروم ہوسکتے ہیں۔
ناسا کے مطابق طویل مشنوں پر جانے والے دو تہائی خلانورد بینائی کی دھندلاہٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ اس عجیب و غریب مرض یا کیفیت کو visual impairment intracranial pressure ( VIIP ) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ کیفیت ناسا کے لیے یوں بھی پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہے کہ اس میں مبتلا ہونے والے کچھ خلابازوں کی بینائی کُلی طور پر بحال نہیں ہوپائی۔

وی آئی آئی پی کی وجوہات کا کھوج لگانے کے لیے سائنس دانوں کی کئی ٹیمیں مصروف کار ہیں۔ ان میں سے میامی یونی ورسٹی میں ریڈیولوجی اور بایومیڈیکل انجنیئرنگ کے پروفیسر نوم الپرین اور ان کے ساتھیوں پر مشتمل ٹیم نے اس کیفیت کے پس پردہ اسباب تلاش کرلینے کا دعویٰ کیا ہے۔ ماضی میں یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ اس کی وجہ رگوں میں دوڑنے والے سیال مادّوں بشمول خون کے بہاؤ کا بالائی جسم کی طرف بڑھ جانا ہے۔ واضح رہے کہ کشش ثقل کی عدم موجودگی میں بالائی دھڑ کی جانب خون کی گردش بڑھ جاتی ہے۔ تحقیق سے یہ خیال درست ثابت نہیں ہوسکا تھا۔

پروفیسر نوم اور ان کی ٹیم نے توجہ ایک اور ممکنہ سبب cerebrospinal fluid ( CSF ) پر مرکوز کی۔ سی ایس ایف شفاف سیال ہے جو دماغ کے اطراف موجود رگوں اور حرام مغز میں پایا جاتا ہے۔ انسانی جسم کی حالت یا پوزیشن میں تبدیلی مثلاً اٹھنے یا بیٹھنے کے ساتھ دماغ پر پڑنے والے دباؤ میں کمی بیشی آتی ہے جسے یہ سیال مادّہ سہار لیتا ہے، مگر خلا میں صورت حال مختلف ہوتی ہے۔ کشش ثقل کی عدم موجودگی سی ایس ایف کو ’ کنفیوژ‘ کردیتی ہے۔ بعض خلابازوں میں یہ مادّہ اس کیفیت میں بھی دباؤ برداشت کرلیتا ہے جب کہ کچھ میں نہیں کرپاتا۔ سی ایس ایف کی یہ ’ نااہلیت‘ ان خلابازوں کو ضعف بصارت میں مبتلا کردیتی ہے۔

تحقیق کے دوران پروفیسر نوم نے خلا میں روانگی سے قبل اور واپسی کے بعد ایم آر آئی اور دوسری جدید مشینوں کی مدد سے خلابازوں کے دماغی اور بصری اعصاب کا تفصیلی مطالعہ کیا۔ انھوں نے دیکھا کہ ضعف بصارت کا شکار ہونے والے خلابازوں کی آنکھوں کی پُتلیاں پھیل گئی تھیں اور بصری اعصاب میں سوجن بھی پیدا ہوگئی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کی آنکھوں کے اطراف بہنے والے سیّال مادّے کی مقدار بھی غیرمعمولی طور پر بڑھی ہوئی تھی۔

پروفیسر نوم کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق خلابازوں کو ضعف بصارت سے بچانے کے لیے احتیاطی اقدامات اور علاج وضع کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے حکومتی شخصیات نے گاڑیوں پر لگے جھنڈے اتار دیے ۔

سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد مشیروں اور معاونین خصوصی نے گاڑیوں پر لگے جھنڈے اتار دیے ، سندھ حکومت کے 4مشیروں اور 17معاونین خصوصی نے اپنی سرکاری گاڑیوں سے جھنڈے اتارتے ہوئے دیگر شخصیات کو بھی قانون کی حکمرانی اور بالادستی کا پیغام دیدیا ۔

سندھ ہائی کورٹ نے حکومتی شخصیات کو گاڑیوں پر لگے جھنڈے اتار کر سفر کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں جن پر اب عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے

 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے

متحدہ کے رہنما عدالتوں کا سامنا کرتے ہیں ، نہ تو ہم میں سے کوئی فرار ہوا اور نہ ہی ایم کیو ایم کے رہنما فرار ہوتے ہیں ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی ڈرائی کلین مشین موجود نہیں ہے ،ہم عدالت سے ڈرائی کلین ہو کر نکلتے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے متحدہ کی ایک خاتون کارکن کو میڈ یا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس خاتون کے نو سالہ بچے کو تشدد کر کے مار دیا گیا اور اب بھی خاتون کو دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں ،عدالت بچے کی ماں کو انصا دلوائے ۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(کوئٹہ)ایف سی اور حساس اداروں نے تربت سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتر کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ہیں۔

ایف سی اور حساس اداروں نے تربت کے علاقے ہوشاب میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ہیں۔ ترجمان ایف سی کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ ان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں 4 آر پی جی، 7 راکٹ، 5 رائفل اور آئی ای ڈیز بھی شامل ہیں۔

 

ڈنڈے اور گولی سے تبدیلی کی روایات ترک کرچکے,احسن اقبال

ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور میں وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ کسی طالب علم کوسیاسی بنیاد پرلیپ ٹاپ نہیں دیے جارہے ۔ احسن اقبال کاکہناتھا کہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ نوجوانوں کو رشوت دی جارہی ہے،لیپ ٹاپ صرف میرٹ پر دیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہزاروں نوجوان لیپ ٹاپ ملنے کے بعد آئی ٹی ماہر بن چکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو بھی ملک میں اچھا کرے گا وہ بیلٹ کی طاقت سے آئے گا،ڈنڈے اور گولی سے تبدیلی کی روایات ترک کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ احتجاج کرنےوالے جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو انہیں پارلیمنٹ آنا چاہیے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہناتھاکہ آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں۔عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں ہم نے حصہ لیاہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ میری نظر میں عمران خان(ن)لیگ کے سب سےبڑی خیرخواہ ہیں،وفاقی وزیرنے کہاکہ عام آدمی دیکھ رہا ہے 2016 کا پاکستان 2013کے پاکستان سے مختلف ہے۔

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی کا کہناتھاکہ2 نومبرکو اسلام آباد بند نہیں ہوگا،تحریک انصاف کی سیاست بند ہوجائےگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست عوامی منشاکے خلاف ہے،عمران خان اپنی طرز سیاست سے ہمیں پے درپے کامیابیا ں دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ احسن اقبال کا کہناتھا کہ عمران خان کی وجہ سے2018میں دوتہائی اکثریت مل جائےگی۔

Page 1 of 2