پیر, 06 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران چشتی کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان آج 15 دسمبر 2015ء کو سہ پہر 3بجے ہوگا۔

یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر دیکھتے جا سکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات برائے 2015 ءکے نتائج کا اعلان جمعرات 12 نومبر کو سہ پہر 3 بجے ہوگا ۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) اعلیٰ ثانوی بورڈ کراچی ناظم امتحانات عمران خان چشتی نے طالب علموں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹر میڈیٹ کے سائنس پری میڈیکل ،پری انجینئرگ ،سائنس جنرل گروپ ،کامرس ریگولر ،کامرس پرائیوٹ ،آرٹس ریگولر، آرٹس پرایئوٹ ،ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2015 ءمیں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کے لیے امتحانی فارم جمع کرانے کی خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے ،پرائیوٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم متعلقہ سیکشنوں سے تصدیق کے بعد جبکہ ریگولر امیدوار اپنے کالج پرنسپل سے تصدیق کے بعد بروز منگل 10 نومبر 2015 ءسے بروز جمعرات 12 نومبر 2015 ءتک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بورڈ آفس اکاﺅنٹس سیکشن میں جمع کراسکتے ہیں ۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین اختر غوری نے 2 نومبر کو انٹرمیڈیٹ سال اول آرٹس پرائیوٹ ریگولر اور ہوم اکنامکس کے نتائج جاری کرنے کے لیے منظوری دے دی ہے اختر غوری کے مطابق سیکنڈایئر کے نتائج جاری ہونے کے بعد اسکر وٹنی کی گئی تھی لہذا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انٹر سال اول کے نتا ئج میں اسکر وٹنی نہ ہو ،چیئرمین بورڈ نے اس بات پر بھی زوردیا کہ نتائج مکمل طور پر شفاف ہوں اور ان میں غلطی کی گنجائش نہ ہو۔

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)سندھ میں جاری انٹرمیڈیٹ کےامتحانات اختتامی مراحل میں داخل ہوگئے۔دوسری جانب پنجاب بھر میں بارہویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں۔سندھ میں میرپورخاص انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن بورڈ کے تحت آج مطالعہ پاکستان کا پرچہ ہورہا ہے۔پنجاب میں سرگودھا اور بہاولپور ایجوکیشن بورڈ کے تحت آج اسلامک اسٹڈیز اور اصول تجارت کا پیپر ہے جبکہ فیصل آباد ، ڈی جی خان ، اور ملتان بورڈ کے تحت آج اسلامک اسٹڈیز کا پرچہ ہے جبکہ گوجرانوالہ ایجوکیشن بورد کے تحت آج اسلامیات اور شماریات کا پیپر ہورہا ہے، امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذ ہے،، سرگودھا ، فیصل آباد ، ڈی جی خان ، بہاولپور ، ملتان اور گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ کے تحت 6 لاکھ 59 ہزار 448 امیدوار امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں

ایمز ٹی وی (کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے طلباء کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، میڈیکل ٹیکنالوجی، ہوم اکنامکس،آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن، امپروومنٹ آف ڈویژن، ایڈیشنل سبجیکٹس اور بینیفٹ کیسز کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے امتحانی فارمز جمع کروانے کیلئے خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ پروگرام کے مطابق ان تمام گروپس کے پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم متعلقہ سیکشنوں سے ضروری تصدیق کے بعد جبکہ ریگولر امیدوار اپنے کالج پرنسپل سے تصدیق کے بعد بروز منگل 14اپریل 2015ء سے بروز جمعرات 16اپریل 2015ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کرواسکتے ہیں۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے مطابق ریگولر امیدوارامتحانی فارم کے ساتھ اپنا انرولمنٹ اور پرائیویٹ امیدوار اپنا رجسٹریشن جمع کرانے کے پابند ہوں گے جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کو اپنے رہائشی پتہ کا دستاویزی ثبوت بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ بالا تاریخوں میں فارم جمع کروانے والے تمام طالب علم اپنے ایڈمٹ کارڈز بدھ 22اپریل اور جمعرات 23اپریل کو بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشنوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔

 

ایمز ٹی وی(کراچی) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2014ء کے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔محمد عمران خان چشتی کے مطابق ان تمام گروپس کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز جمعرات 22 جنوری 2015ء سے بروز پیر 23 فروری 2015ء تک انٹربورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں، تاریخ گزرنے کے بعد اسکروٹنی فارم قابل قبول نہیں ہوں گے۔ محمد عمران خان چشتی نے مزید باتیا کہ انٹرمیڈیٹ کے ان تمام گروپس کے ریگولر امیدواروں کی مارکس شیٹس کالجوں کو روانہ کردی گئی ہیں ، ریگولر طلباء اپنے کالجوں سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔

Page 3 of 3