پیر, 06 مئی 2024

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)علیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم امتحانات محمد عمران چشتی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 2574امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی ، 2423امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 940امیدوار کامیاب قرار پائےجبکہ کامیابی کاتناسب38.79فیصدرہا. ان امتحانات میں ایک امیدوار اے گریڈ، 18بی گریڈ، 148 سی گریڈ، 652 ڈی گریڈ اور 121ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس کےامتحانات میں 119امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 114امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 66امیدوار کامیاب قرار پائے . اس طرح کامیابی کا تناسب 57.89فیصد رہا۔ ان امتحانات میں کوئی امیدوار اے ون یا اے گریڈ میں کامیاب نہیں ہوا، پانچ امیدوار بی گریڈ، 34 سی گریڈ اور 27 امیدوار ڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم /کراچی ) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2016ء میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کیلئے انٹرمیڈیٹ میں رجسٹریشن کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2017ء میں حصہ لینے کے خواہشمند آرٹس اور کامرس گروپس کے ایسے امیدوار جنہوں نے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2016ء میں کامیابی حاصل کی ہے اپنے رجسٹریشن فارمز 1750 روپے فیس کے ساتھ 18 جنوری سے 16فروری تک متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس میں واقع حبیب بینک حسین ڈی سلوا برانچ اور بورڈ کی جانب سے نامزد یو بی ایل کی بینک برانچوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے رجسٹریشن فارم جمع نہیں کراسکیں وہ17فروری سے 27فروری تک 200روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 28فروری سے 6مارچ تک 400 روپے لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ 7مارچ سے اگلے احکامات تک 600روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے رجسٹریشن فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔ناظم امتحانات نے طلباء کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن فارم گریڈ 17کے سرکاری افسر سے تصدیق شدہ ہونے چاہئیں جبکہ فارم کے ساتھ میٹرک کی مارکس شیٹ یا سرٹیفکیٹ کی مصدقہ نقل بھی منسلک کی جائے، نامکمل فارم قبول نہیں کیئے جائیں گے۔ محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ یو بی ایل کی جن برانچوں میں رجسٹریشن فارمز جمع کروائے جاسکتے ہیں ان میں ملیر سٹی مین نیشنل ہائی وے، سیکٹر 3 آر سی ڈی ہائی وے اورنگی، سیکٹر 11-H نارتھ کراچی، یو بی ایل بلڈنگ نارتھ ناظم آباد، حسین ڈی سلوا برانچ بلاک اے نارتھ ناظم آباد، یو بی ایل بلڈنگ آئی آئی چندریگر روڈ،شہید ملت روڈ شاہراہ فیصل جنکشن اور نیو ٹینری مارکیٹ سیکٹر 7-Aکورنگی انڈسٹریل ایریا کورنگی کی برانچیں شامل ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال دوم سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل (کمپیوٹرسائنس) گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان بروز اتوار 11ستمبر 2016ء کو دوپہر ڈیڑھ بجے کیا جائے گا، اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب بورڈ کے آڈیٹوریم میں منعقد کی جائے گی۔ تمام الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے درخواست ہے کہ وہ اس پروگرام کی کوریج کے لئے شرکت فرمائیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ نتائج ہماری ویب پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

ایمزٹی وی(تعلیم) لاہور بورڈ نے فرسٹ ایئر میں داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا، تمام کالجوں کے پرنسپل کو ہدایات کی ہیں کہ شیڈول پر سختی سے عمل کیا جائے۔ شیڈول کے مطابق 20 ستمبر تک1195 روپے فی طالبعلم رجسٹریشن فیس وصول کی جائے گی جس کے لیے کالج اپنے طلباء کا آن لائن ڈیٹا بیس ستمبر تک جمع کرادیں۔

20 ستمبر کے بعد بورڈ کی جانب سے کالجوں کے ریگولر داخلوں کے لیے فی طالبعلم 500 روپے جرمانہ وصول کرے گا جس کی معیاد21 ستمبر سے 30 ستمبر تک مقرر کی گئی ہے۔ فرسٹ ایئر میں داخلوں کیلئے کالجوں کے پرنسپل کو ہدایات جاری کی گئی کہ وہ او لیول کرنے والے طلباء کے مساویت کے سرٹیفکیٹ بھی لازمی جمع کرائیں۔ مراسلے کے مطابق سابقہ دو سال کے پاس طلباء جبکہ سابقہ پانچ سال کی میڑک پاس طالبات گیارہویں جماعت میں داخلے کے لیے اہل ہوں گے۔

ایمزٹی وی (کراچی) حکومت سندھ نے شدید گرمی کے پیش نظر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت ہی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں قبل از وقت ہی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز 19 مئی سے 24 جولائی تک بند رہیں گے، موسم گرما کی قبل از وقت تعطیلات کا اعلان شدید گرمی کے پیش نظر کیا گیا ہے تاہم انٹر میڈیٹ کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔ دوسری جانب بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 14اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں ہر سال یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوتی ہیں

 
ایمزٹی وی (تعلیم) ایم کیو ایم کے رکن صابر قائم خانی نے سندھ اسمبلی میں گورنمنٹ کالج موری حیدرآباد کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے حوالے سے قرارداد پیش کردی۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کالی موری کالج حیدرآباد کے قیام کو سوسال ہوچکے ہیں اور ہر سال پندرہ سے بیس ہزار نوجوان انٹر کرتے ہیں ،مگر انکے لئے یونیورسٹی نہیں ہے سندھ میں تعلیمی سرگرمیوں کے لئے کالی موری کالجز کی گراں قدر خدمات ہیں لہٰذا اسے یونیورسٹی کا درجہ دیاجائے ۔
یونیورسٹی کا درجہ دینے پر حکومت کو کالجز پر مزیدخرچہ نہیں کرنا پڑے گا۔ان کا مزید کہناتھاکہ موجودہ دہشت گردی کا مقابلہ صرف تعلیم سے کرسکتے ہیں اورظلمتوں کاخاتمہ تعلیم کی روشنی پھیلا کر کیا جاسکتاہے۔

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم) حیدرآباد تعلیمی بورڈ کی جانب سے گیار ہویں جماعت (سائنس ‘جنرل ‘ہیومنیسٹز) سال2015کے نتائج کا اعلان کردیاگیا ہے۔ بورڈ کے جاری کردہ گزٹ کے مطابق سائنس جنرل گروپ میں 823طلباء وطالبات نے حصہ لیاجن میں 290 طلباء و طالبات 6پیپرز میں کامیاب ہوئے ۔ جبکہ 321پانچ پیپر ز ، 116 چارپیپرز، 4 4تین پیپرز ، اور23دو پیپرز اور4 طلباء و طالبات صرف ایک پیپر میں پاس ہوئے۔

ایمزٹی وی(تعلیم) سندھ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحان 28 مارچ جبکہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 28اپریل سے ہونگے۔ یہ فیصلہ جمعرات کوصوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت میں وزیر تعلیم سندھ نثار علی کھوڑو ، سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو ،اسپیشل سیکریٹری تعلیم عالیہ شاہد ،ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر نا صر انصار سمیت تمام تعلیمی بورڈ کے سر براہان چئیر مین تعلیمی بورڈ دیگر تعلیمی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر سال اول کے داخلے کیپ کے تحت یکم اگست سے ہوں گے۔ اندرون سندھ کے تعلیمی بورڈ میٹرک کے نتائج 15جو لائی 2016 جبکہ کراچی بورڈ 31 جولائی 2016 تک جاری کرنے کا پابند ہوگا۔ اجلاس میں یوم اقبال 9نومبر کو سالانہ تعطیلات میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)سندھ ہائی کورٹ نے انٹر بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کا اشتہار شائع کرنے کے خلاف انٹرمیڈیٹ بورڈ کے چیئر اختر غوری کی درخواست پر حکومت سندھ اور دیگر کو 23دسمبر کے لئے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ عدالت نے حکومت کو اس معاملے پر حتمی فیصلہ کرنے سے بھی روک دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ بورڈ کے چیئر مین اختر غوری نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں چیف سیکریٹری سندھ ،سیکریٹری تعلیم ،سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیاہے کہ حکومت کی جانب سے 3جون 2015کو انہیں3سال کی مدت کے لئے چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ تعینات کیا تھا تاہم حکومت کی جانب سے مدت مکمل ہونے سے قبل ہی چیئر مین انٹرمیڈیٹ بورڈ کی تقرری کے لئے اشتہار شائع کردیا ہے جوکہ کنٹریکٹ کے مطابق غیر قانونی ہے کیونکہ جب تک ان کی 3سال کی مدت پوری نہیں ہوجاتی اس وقت تک چیئرمین کے عہدے پر کسی اور کی تقرری نہیں کی جاسکتی ہے لہٰذا حکومت کو اس اقدام سے روکا جائے۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کامرس ریگولر سال اول کے امتحانات میں 33627 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 33052امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 10723امیدوار تمام سات پرچوں میں، 5127چھ پرچوں میں، 4107پانچ پرچوں میں، 3379چار پرچوں میں، 2983تین پرچوں میں، 2668دو پرچوں میں جبکہ 2398امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔

محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ ان امتحانات میں سات پرچوں میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کا تناسب 32.49فیصد ،چھ پرچوں میں 15.53فیصد، پانچ پرچوں میں 12.44 فیصد، چار پرچوں میں 10.24فیصد، تین پرچوں میں 9.04 فیصد، دو پرچوں میں 8.08فیصد جبکہ ایک پرچے میں 7.27فیصد رہا۔ یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر دیکھتے جا سکتے ہیں۔

Page 2 of 3