اتوار, 19 مئی 2024

 

ایمزٹی وی(کراچی)پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے علاقے لیاری میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے قافلے پر مشتعل افراد نے پتھراؤ کردیا اور ڈنڈوں سے ان کے قافلے میں شامل متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔
میڈیاذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے این اے 246 لیاری میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ بلاول بھٹو خطاب کے لیے لیاری کے دورے پر پہنچے تو جونا مسجد کے مقام پر سیکڑوں مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے اور قافلے کو آگے جانے سے روک دیا۔
نامعلوم مشتعل مظاہرین نے بلاول کے قافلے پر حملہ کردیا اور شدید نعرے بازی کی جب کہ پولیس موبائل سمیت متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔ مشتعل مظاہرین نے ہاتھوں میں ڈنڈے اور پتھر اٹھارکھے تھے اور جیسے ہی بلاول بھٹو کی گاڑی قریب آئی تو اس کو گھیرے میں لے کر شدید پتھراؤ کیا۔
اس موقع پر پی پی پی کے کارکنوں اور مظاہرین کے درمیان بھی تصادم ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ راستہ نہ ملنے کی وجہ سے بلاول کا قافلہ آگے جانے میں ناکام ہوگیا اور دوسرے راستے سے واپس بلاول ہاؤس روانہ ہوگیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ لیاری پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے لیکن یہاں کے عوام آج بھی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ مشتعل افراد کو روکنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا تاہم مظاہرین قابو سے باہر رہے اور بلاول کے واپس جانے کے باوجود ان کا احتجاج جاری رہا۔
 

 

ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ حلقہ دو سو چھالیس میں مقابلہ نہیں مقابلی ہوگی، نوجوان سوشل میڈیا پر فعال ہو جائیں۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رات گئے کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان این اے دوسو چھالیس کےانتخاب سے متعلق تیاریاں مکمل کرلیں، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ تئیس تاریخ کو مقابلہ نہیں مقابلی ہونے جارہی ہے۔الطاف حسین نے پارٹی نوجوانان کو تاکید کی کہ سوشل میڈیا پر فعال ہوجائیں جبکہ خواتین کو ہدایت کی این اے دو سو چھالیس کے ضمنی انتخاب میں خواتین پہلے ووٹ ڈالیں