اتوار, 19 مئی 2024

ایمز ٹی وءی (ملتان ) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ  عمران خان کی شادی سے  یہ تبدیلی آئی ہے کہ اب ہماری بیویاں بھی خوفزدہ ہوگئی ہیں کہ 64 سالہ شخص بھی شادی کررہاہے۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی کے بعد میری بیوی اب پہلے سے زیادہ میری خدمت کررہی ہے کہ کہیں میرا شوہربھی شادی نہ کرلے۔ مجھے عمران خان کی شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا اگر ملتا تو ضرور جاتا۔ بنی گالا کا راستہ مجھ سے چھپا ہوا نہیں ہے، میں انہیں یہیں سے ہی شادی کی مبارکباد دیتا ہوں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کومتنازع نہ بنایاجائے اگر میں قومی اسمبلی میں ہوتا توفوجی عدالتوں کے حق میں ووٹ دیتا۔ فوجی عدالتیں اس وقت ملک کی ضرورت ہیں۔

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) کئی دن میڈیا میں خبروں کی زینت بننے کے بعد بالاآخرپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خاتون اینکر سے شادی کا اعتراف کرلیااور کہاکہ وہ کچھ نہیں چھپائیں گے ، ۔ عمران خان نے کہاکہ وہ شادی کرچکے ہیں ، پاکستان جاکر قوم کواچھی خبر سنائیں گے ۔ کئی دن سے عمران خان اور ریحام خان کی شادی سے متعلق خبریں منظر عام پرآنا شروع ہوگئی تھیں اوربالآخر عمران خان خود بھی تصدیق کرچکے ہیں  ،برطانوی اخبار’ڈیلی میل‘ نے دعویٰ کیاکہ عمران خان کی طرف سے واضح موقف سامنے نہ آنے پر ریحام خان بے چین تھیں لیکن عمران خان مناسب وقت اور اپنے بچوں کو اعتماد میں لینے کے خواہاں تھے ۔کہاجارہاہے کہ آج  شام چار بجے طلب کی گئی پریس کانفرنس میں عمران ، ریحام خان سے شادی کاباضابطہ اعلان کریں گے ۔

ایمز ٹی وی (ملتان) عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف سانحہ قاسم باغ کے مقدمے کے اندراج کے لئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ دس اکتوبر کو تحریک انصاف کے جلسہ میں بھگدڑ مچنے سے سات افراد جاں بحق ہوئے جس پر ایڈوکیٹ خلیل ممرا نے سیشن کورٹ میں استدعا کی کہ سانحہ قاسم باغ کے ذمہ دار تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان ، وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی ، سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین ،تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری ،صدر جنوبی پنجاب نور خان بھابہ ، ضلعی صدر اعجاز جنجوعہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید سمیت جنہوں نے جلسہ کے ناقص انتظام کیے جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں ہیں ۔ ایڈوکیٹ ملک خلیل ممرا نے ان افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی ہے

ایمز ٹی وی(کراچی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ لاہور اور کراچی کے کامیاب جلسوں کے بعد موروثی سیاستدان حواس باختہ ہوچکے ہیں ، مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی ایکدوسرے کی انشورنس پالیسی ہیں اور یہ دونوں نااہل جماعتیں ملک پاکستان کی خیر خواہ نہیں ہیں ۔ یہ اپنی موروثی سیاست کو ہی جمہوریت سمجھتے ہیں لیکن دراصل حقیقی جمہوریت آج تک پاکستان میں آئی ہی نہیں ہے اس لیے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حقیقی جمہوریت کے لیے کوشاں ہیں ۔ یہ باتیں انہوں نے مرکزی میڈیا سیل کراچی کے اراکین سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔ فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور دھرنوں کے باعث عوام میں سیاسی شعور اجاگر ہوا ہے اس لیے آج عام پاکستانی اپنے حقوق کے حصول کے لیے ان بدمعاش اور کرپٹ حکمرانوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوگئے ہیں ۔ آج حکمران ٹولہ جہاں بھی جاتا ہے انہیں وہاں عوام کے غیض و غضب اور گو نواز گو کے نعرے کا سامناکرنا پڑتا ہے جو جمہوری تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ 90کی دہائی نہیں ہے کہ قوم سبز باغ دکھا کر انہیں بےوقوف بنایا جاسکے بلکہ یہ 2014ہے جہاں آج ہر پاکستانی سیاسی سوج بوجھ رکھتے ہیں جو اپنے مستقبل کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مستقبل کے لیے بھی فکرمند ہیں ۔ تحریک انصاف اس فرسودہ نظام کے خاتمے کے لیے جمہوری جدوجہد کررہی ہے اور پوری قوم کو جگا رہی ہے ، پاکستانی عوام یہ فیصلہ کرچکی ہے کہ اب وہ کسی صورت اس دھاندلی زدہ حکمرانوں کو برداشت نہیں کرینگے۔

Page 62 of 62