بدھ, 26 جون 2024

ایمز ٹی وی ( راولپنڈی) پاکستان آرمی ترجمان جنرل عاصم باجوا کا کہنا ہے کہ آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرنے والوں ک شناخت کرلی گئی ہے جبکہ حملہ کرنے کا حکم ملۤا فضل اللہ کا تھا آرمی ہیڈ کواٹر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے عاسم باجواہ نےبتایا کہ حملہ آواروں نے چار راتیں جمرود میں قیام کیا اور پشاور میں حملے سے قبل تہکال میں امام مسجد کے گھر رات گزاری جبکہ حملہ آواروں کے گروپ کے ایک سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

ایمز ٹی وی (کراچی)وفاقی جامعہ اردو عبدالحق کیپمس سمسٹر پروگرام کے طلبہ مارکس شیٹ سے محرُم ،تفصیلات کے مطابق سال 2014 سے اب تک سمسٹرز کی مارکس شیٹ جاری نہ ہوسکیں ،طلبہ کا کہنا ہے کہ با ربار مارکس شیٹ کے مطالبہ پر انہیں گلشن کیمپس جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے تاہم وہاں بھی کوی سنواءی نہیں ہوتی ،سال 2014 سے اب تک کسی بھی بحی طالب علم کو مارکس شیٹ جاری نہیں ہوسکی.

ایمز ٹی وی ( فارن ڈیسک) ۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بیجنگ میں چین کے وائس چیرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات کی جنرل راحیل شریف کہتے ہیں کہ دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنے کےلیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کی اعلیٰ ترین عسکری قیادت نے خطے میں امن و امان کی صورت حال اور ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران وائس چیرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے پاکستان کو دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، چین دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کی قربانیوں اورقومی اتفاق رائے کو سراہتاہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنے کےلیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ اس سلسلے میں ضرب عضب دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق اور فیصلہ کن کارروائی ثابت ہورہا ہے۔

Page 40 of 40