ھفتہ, 18 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی(ملتان) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم سے نواز شریف،کلثوم نواز کے خلاف گواہی لکھوانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن ہم نے گواہی نہیں دی۔
سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے دیکھا کہ چنبہ ہاو¿س میں عابد شیر کے بھائی پر تشدد کیا گیا،بند کمروں سے ساتھیوں کی چیخیں سنائی دیتی تھیں ، ہم سے نواز شریف،کلثوم نواز کے خلاف گواہی لکھوانے کی کوشش کی گئی،ہم نے مشرف دورمیں نوازشریف کے خلاف گواہی نہیں دی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں نوازشریف،کلثوم نوازکے خلاف گواہی دینے کے لیے کہا گیا تھا، پرویز مشرف نے خلاف واقعہ بات کی ، پرویزمشرف کے دور میں لوگوں کو ٹارچر کیا گیا ۔
واضح رہے سینئر سیاستدان پہلے جماعت اسلامی پھر مسلم لیگ ن اور اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے آج کل پھر سے میاں برادران کی قربت حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) آ ل پاکستان مسلم لیگ کے مر کزی آرگنائزر احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پر ویز مشرف نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا وہ بہت جلد پاکستان میں موجودہوں گے ‘
ایم کیوایم اور آل پاکستان مسلم لیگ کے در میان فی الحا ل کوئی سمجھوتہ نہیں ہو رہا ہے مگر اردو بولنے والوں میں پر ویز مشرف بھی مقبول ہیں۔ اپنے ایک انٹر ویو میں احمد رضا قصوری نے کہا کہ پر ویز مشرف مقدمات سے خوفزدہ نہیں وہ ہر صورت مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کر نے کیلئے تیار ہیں اور وہ پاکستان آکر تمام مقدما ت کا سامنا بھی کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت آئندہ عام انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گی جسکے لیے اپوزیشن جماعتوں سے اتحاد بھی ہوسکتا ہے

 

ایمز ٹی وی(لندن) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک چھوڑنے کے لئے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے انہوں نے کبھی مدد مانگی نہ ہی کوئی درخواست کی ،نجی چینلز نے میرا بیان غلط انداز میں توڑ مروڑ کے پیش کیا۔

پرویز مشرف کا نیا انٹرویو سامنے آیا ہے ،جس میں انہوں نے کہا کہ ملک چھوڑنے کے سلسلے میں میرا کسی سے رابطہ ہوا اورنہ کسی نے مجھ سے رابطہ کیا،راحیل شریف کی مدد سے متعلق تمام خبریں مفروضے پر مبنی ہیں۔گزشتہ دنوں سابق صدر نے ایک انٹرویو میں کہاتھاکہ’ میں سب کچھ تھا،میرے اوپر کون سا دباﺅ تھا،حکومت کا ججوں پر دباﺅ تھا،سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دباﺅ ختم کرنے میں کردار ادا کیا، میں بھی جنرل رہا ہوں ان کا باس رہا ہوں‘

ایمز ٹی وی(کراچی) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سانحہ کار ساز پر بیان ریکارڈ کرانے کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ۔


سانحہ کارساز کی تحقیقات کرنے والے سی ٹی ڈی کے افسر نے سابق صدر پرویز مشرف کو دفعہ 160کے تحت بیان ریکارڈ کرانے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے ۔پرویز مشرف سے بیان بے نظیر کے دھمکی سے متعلق خط کے تناظر میں لیا جائے گا ۔بے نظیر بھٹو نے وطن آمد سے دودن قبل اس وقت کی حکومت کو خط لکھا تھا جس میں مختلف افراد اور کالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے کا بتا یا گیا تھا ۔خط میں لکھا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی جان کو خطرہ ہے


ایمز ٹی وی(کراچی) پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائمخانی نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم بھارتی خفیہ ایجنسی" را" کے ایجنٹ ہیں


اس میں کوئی شک نہیں ہے،وہ غدار ہیں ان کے ساتھ غداروں جیسا ہی سلوک ہونا چاہیے۔

میں نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ساتھ 35سال گزارے ہیں،میں ان کے ساتھ لندن اور پاکستان میں بھی رہا تھا۔ ہم ان کی سیا ست سے مطمئن نہیں تھے کیونکہ انہوں نے مجھ سے اچھے مستقبل کا وعدہ کیا تھا جو پورا نہ کیا۔اگر ایم کیو ایم پاکستان ناکام ہوئی تو اس کے زمہ دار بھی بانی ایم کیو ایم ہی ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعشرت العباد نے ہمارےمتعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،وہ ہمارے رابطے میں تھے۔ان کے لئے ہماری پارٹی میں کارکن کے طور پر دروازے کھلے ہیں،اگر وہ کوئی عہدہ یا رتبہ چاہتے ہیں تو پھر ان کے لئے پاک سر زمین کے دروازے بند ہیں۔سیاسی لحاظ سے سابق صدر پرویز مشرف کے لئے بھی پاک سرزمین کے دروازے بند ہیں،خواجہ اظہار اور پرویز مشرف کی دوستی پر ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا نام پاکستان سر زمین پارٹی ہے،ہم پاکستان کی بڑی پارٹیوں میں شامل ہوں گے۔ضمنی انتخابات میں ووٹ نہ ڈالے جانا پاکستان سر زمین پارٹی کی جیت ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ تو وقت بتائے گا کہ پی ایس پی کس پارٹی کے ساتھ اتحاد کرتی ہے، لیکن الیکشن میں ہم کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے،مجھے کراچی میں پی ایس پی ہی نظر آرہی ہے

ایمز ٹی وی(کراچی) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

گورنرہاؤس میں آج جسٹس (ر) سعیدالزماں صدیقی کی حلف برداری تقریب ہوئی جس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجادعلی شاہ نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

گورنرسندھ کی حلف برداری تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،سندھ ہائی کورٹ کے 15 ججز ،صوبائی وزرا،مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں سمیت سیاسی شخصیات،سرکاری حکام اور سعیدالزماں صدیقی کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سندھ کے30 ویں گورنر ہیں،وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 2008 میں پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کے بعدانہوں نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر صدارتی انتخاب بھی لڑا تھا۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سے قبل ڈاکٹر عشرت العباد خان 14 برس تک سندھ کے گورنر رہے تھے

ایمز ٹی وی(دبئی)سابق صدر پرویز مشرف اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان رابطہ ہوا ہے ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن نے دبئی میں پرویز مشرف سے ملاقات کر کے فاروق ستار کا اہم پیغام پہنچایا۔

خواجہ اظہار الحسن اور پرویز مشرف کی ملاقات کے دوران کراچی کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور مستقبل میں کراچی کی سیاست میں پرویز مشرف کے کردار پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ اظہار الحسن نے پرویز مشرف کو فاروق ستار کا اہم پیغام بھی پہنچایا ہے

ایمز ٹی وی(کراچی) سانحہ 12 مئی کیس کے نامزد ملزم اور کراچی کے مئیر وسیم اختر نے عدالت کے روبرو کہا ہے


انہیں مقدمے میں ضمانت پر رہا کیا جائے اور اگر ایسا نہیں ہوسکتا تو پرویز مشرف اور اس وقت کے وزیر اعظم کو بھی گرفتار کیا جائے۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 12 مئی سے متعلق 4 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں تفتیشی افسر کی جانب سے 12 مئی اور اس سے متعلق مختلف ٹی وی چینلز پر ہونے والے ٹاک شوز پر مبنی سی ڈیز پیش کی گئیں۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ وسیم اختر نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کیا ہے۔ وسیم اختر کے مقدمے میں الیاس نامی گواہ کا بیان بھی موجود ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 12 مئی کو کی جانے والی ہنگامہ آرائی وسیم اختر کے کہنے پر کی گئی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے بانی متحدہ کے نعرے لگار ہے تھے ۔


کیس میں نامزد ملزم اور کراچی کے مئیر وسیم اختر نے بھی 12 مئی سے متعلق دستاویزات عدالت میں پیش کیں، ان کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے جو ویڈیوز پیش کی گئی ہیں ان میں اجلاسوں کا بتایا گیا ہے، جن میں سیکیورٹی پلان بنایا تھا اور ان میں اعلیٰ حکام موجود تھے۔ وسیم اختر نے استدعا کی کہ میں 100 دن سے جیل میں ہوں میرا بھی بیان ریکارڈ کیا جائے، میرے خلاف جھوٹے گواہ لائے جارہے ہیں، 3 مقدمات میں ضمانت ہوچکی ہے، مقدمہ چلتا رہے لیکن مجھے ضمانت دی جائے ضمانت میرا بھی حق ہے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ 12 مئی سے متعلق میں نے بھی تحقیق کی ہے 9 سال سے کیس کا حتمی چالان ہی جمع نہیں کرایا گیا اگر ضمانت نہیں دی جاتی تو 12 مئی کے حوالے سے اس وقت کے صدر پاکستان پرویز مشرف، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر افراد بھی ذمہ دار ہیں ان کو بھی گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا جائے۔
عدالت نے مفرور ملزمان ایم پی اے کامران فاروقی ، محمد عدنان، عمیر صدیقی اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے چاروں مقدمات میں وسیم اختر کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ایمز ٹی وی (کراچی) سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ پاک فوج بحیثیت اپنے سابق سپہ سالار کے میری عزت اور وقار بچانے کے لیے جو کچھ کررہی ہے اس پر فخر ہے۔

برطانوی اخبار کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ انہیں  فوج کے ادارے پر بڑا فخر ہے اور بطور اپنے سابق سپہ سالار کے میری عزت اور وقار کو بچانے کے لیے پاک فوج جو کچھ کررہی ہے اس پر بھی فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق افغان صدر حامد کرزئی  پاکستان کی پیٹھ پر چھرا گھونپنے کے لئے بھارت کی مدد کرتے تھے لہذٰا ان کے اسی اقدام کی وجہ سے ہم نے ان کی حکومت پر نظر رکھی جس کوان کے خلاف بھی تعبیر کیا جاسکتا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ موجودہ افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے کیونکہ وہ خطے میں امن کی آخری امید ہیں اوران کا سب سے اچھا فیصلہ افغان کیڈٹس کو تربیت کے لئے پاکستان بھیجنا ہے۔

پرویز مشرف نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان اور بھارت کی اپنی پراکسی تھی جو فائدہ مند نہیں اور اسے بند ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی عظیم جمہوریت نہیں اور وہاں انسانی حقوق برائے نام بھی نہیں جب کہ دیہی علاقوں میں آج بھی اگر اچھوت کا سایہ پنڈت پر پڑجائے تو اس کو قتل کردیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ حامد کرزئی نے نہ صرف سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف اورجنرل(ر) اشفاق پرویز کیانی  کی جانب سے افغان کیڈٹس کو تربیت دینے کی پیش کش مسترد کردی تھی بلکہ انہیں تربیت کے لئے بھارت بھجوایا تھا جب کہ  صدر اشرف غنی نے اقتدار میں آنے کے بعد نہ صرف افغان کیڈٹس کو تربیت کے لئے پاکستان بھیجا بلکہ بھارت کے ساتھ اسلحے کے تجویز کردہ معاہدے کو ختم کیا اور سکیورٹی فورسز کو مشرقی افغانستان میں پاکستان مخالف جنگجوؤں کے خلاف لڑنے کے لیے بھیجا۔

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد )  نواب اکبر خان بگٹی کے قتل میں سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ ) پرویز مشرف اور سابق وزیرِ اعظم شوکت عزیز سمیت چھ ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔یہ فردِ جرم بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران عائد کی گئی  پرویز مشرف آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل ذیشان چیمہ کی جانب سے کہا گیا کہ وہ بیمار ہونے کی وجہ سے حاضری سے قاصر ہیں عدالت میں ان کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ بھی پیش کیا گیا جس پر عدالت نے انھیں آج حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔ ۔ ۔یہ مقدمہ پرویز مشرف اور شوکت عزیز کے علاوہ سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پاؤ، سابق گورنر بلوچستان اویس احمد غنی، سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب احمد نوشیر وانی اور سابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی صمد لاسی کے خلاف دائر ہے۔نواب محمد اکبر خان بگٹی 26 اگست 2006 کو ترتانی میں ایک فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئے تھا مقدمے کے مدعی اور نواب بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے وکیل سہیل احمد راجپوت ایڈووکیٹ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مشرف بیمار نہیں اور عدالت سے جان بوجھ کر غیر حاضر ہیں ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف تو ٹی وی چینلوں کو انٹرویو دے رہے ہیں اور کہیں سے بیمار دکھائی نہیں دیتے۔فردِ جرم عائد کیے جانے کے بعد جج آفتاب احمد لون نے مقدمے کی سماعت چار فروری تک ملتوی کر دی اور کہا کہ چار فروری سے اس مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔

Page 2 of 2