جمعہ, 03 مئی 2024

 

 
انگلینڈ کے خلاف میچ میں ہدف کے تعاقب میں وکٹیں باقی ہونے کے باوجود حیران کن طور پر محتاط انداز میں بیٹنگ پر سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف ان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔
 
اتوار کو برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو فتح کے لیے 338رنز کا ہدف دیا تھا لیکن ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 306 رنز ہی بنا سکی۔
 
جب مہندرا سنگھ دھونی بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تو بھارت کو میچ میں فتح کے لیے 65 گیندوں پر تقریباً 10 کی اوسط سے 112رنز درکار تھے اور بھارت کی 6 وکٹیں باقی تھیں۔
 
اس موقع پر ہردک پانڈیا نے تیزی سے رنز اسکور کیے لیکن مہندرا سنگھ دھونی نے بڑھتے رن ریٹ کے باوجود جارحانہ انداز نہ اپنا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی اننگز کی ابتدائی 24 گیندوں پر صرف 29 رنز بنائے تھے۔
 
ہردک پانڈیا کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی ہدف کا تعاقب زیادہ مشکل نہ تھا اور بھارتی ٹیم کو 31 گیندوں پر 71 رنز درکار تھے لیکن دھونی اور ان کے نئے ساتھی کیدار جادھو نے کسی بھی موقع پر ہدف حاصل کرنے کی کوشش نہ کی جس کے سبب بھارت کو میچ میں 31 رنز سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
 
دھونی کو اس طرح کی بیٹنگ پر انہیں سابق کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی شائقینِ کرکٹ نے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا لیکن اس مرحلے پر قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف ان کے دفاع میں سامنے آ گئے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ مہندرا سنگھ دھونی کو اسی طرح کی بیٹنگ پر افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن وہ مستقل اسی طرح سے بیٹنگ کر رہے ہیں لہٰذا صرف انگلینڈ کے خلاف تنقید جائز نہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ میچ ہردک پانڈیا کے ہاتھ میں تھا کیونکہ دھونی جب آیا 13 سے 12 کا رن ریٹ درکار تھا، پانڈیا نے 400 اوور تک جارحانہ بیٹنگ کی لیکن فیلڈنگ میں تبدیلی کے ساتھ ہی وہ رنز اسکور نہیں کر سکے۔
 
سابق وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ پانڈیا نے خراب کیا کیونکہ وہ ایسا کھلاڑی ہے جو 15رنز فی اوورز کے حساب سے اسکور بنا سکتا ہے، دھونی اب اتنی تیزی سے رنز اسکور نہیں کر سکتا۔
 
اس موقع پر انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ میچ ابتدائی اوورز میں خراب ہو چکا تھا جب بھارتی ٹیم نے 10 اوورز میں 28 رنز بنائے تو انہیں بقیہ 40 اوورز میں 310 رنز بنانے تھے جو نہیں بن سکتے تھے۔
 
راشد لطیف نے بھارتی اوسپنرز کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کلدیپ اور چاہل نے اچھی باؤلنگ نہیں کی، ان کی لینتھ ایک فٹ آگے تھی جس کی وجہ سے انگلش بلے بازوں نے ان کے خلاف باآسانی رنز اسکور کیے۔

 


اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آصف علی زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کردی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) حکام نے سابق صدر کو احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے سابق صدر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔

عدالت نے آصف علی زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کردی جبکہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ اور پارک لین اسکینڈل کیس میں تفتیش کی اجازت دیتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔

کمزور لوگ ایسا ہی کرتے ہیں، آصف زرداری کا انٹرویو نشر نہ ہونے پر تبصرہ

احاطہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے اپنے انٹرویو کے نشر نہ ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ 'اس طرح تو ہوتا ہے، کیونکہ کمزور لوگ ایسا ہی کرتے ہیں۔'

آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی بھی مذمت کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ 'کیا وہ شخص اتنی منشیات اپنی گاڑی میں لے کر جارہا ہوگا؟'

ایک اور سوال کے جواب سابق صدر نے کہا کہ ملک چل نہیں رہا اور آپ ٹیکس لگاتے جارہے ہیں، گاڑیوں پر بھی ٹیکس لگادیا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی عدالت میں پیشی کے موقع پر نیئر بخاری، شیری رحمان، عامر پراچہ سمیت دیگر رہنما بھی احتساب عدالت پہنچے تھے۔



اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑ رہا ہے۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ماضی کی پالیسیوں کے باعث ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 200 ارب ہمیں ابھی بھگتنے پڑ رہے ہیں، 300 یونٹ سے کم استعمال پر بجلی کے نرخ میں اضافہ نہیں ہوگا، سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑ رہا ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت بڑھ رہی ہے تو گزشتہ حکمرانوں کو اپنے گریبان میں دیکھنا چاہیئے، ان کے کھودے گئے گڑھے کو آج ہم بھگت رہے ہیں، ٹیوب ویل پر اب بھی سبسڈی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سابقہ حکومت کے بجلی بقایہ جات بھی ادا کیے، ہمارے خلاف شور اس لیے ہے کہ انہیں پتہ ہے تحریک انصاف شکست دے گی، بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر بجلی چوری کا خاتمہ کریں گے۔ گردشی قرضہ بھی ان کی حکومت کی مہربانی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صرف ایک سال میں ساڑھے 400 ارب گردشی قرضہ چڑھایا، 4 ہزار بجلی چور اور محکمے کے 500 افراد کے خلاف کارروائی کی۔ سندھ کے اراکین میرے پاس آ کر کہتے ہیں کہ اب بجلی ملنے لگی ہے۔ بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ ماضی کی پالیسیوں کے باعث ہے۔

اس سے قبل قومی اسمبل کے اجلاس میں عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملکی قرضہ جون 2008 تک 6 ہزار 800 ارب روپے تھا، ستمبر 2018 تک پاکستان پر 30 ہزار 846 ارب روپے قرضہ ہوگیا۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے جو قرضہ لیا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھا 10 سال میں دونوں پارٹیوں نے ملک کو 24 ہزار ارب روپے کا مقروض بنا دیا، 2008 سے 2014 تک کرنسی ایشو میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔ مسلم لیگ ن کے دور میں کرنسی چھاپنے میں 101 فیصد اضافہ ہوا۔

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عوام سے کرکٹرز کو سپورٹ کرنے کی درخواست کردی۔ سابق کرکٹر شاہد آفریدی کھلاڑیوں کی حمایت میں میدان میں آ گئے، انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد میڈیا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، ان کی سب سے گزارش ہے کہ اس ٹیم کو شکست کے باوجود سپورٹ کریں کیونکہ جب یہ جیتتے ہیں تو سب ساتھ ہوتے ہیں، ہار میں ساتھ رہیں تو جیت بھی مقدر بن جاتی ہے۔ شاہد آفریدی نے مشورہ دیا یہ ہمارے اسٹارز ہیں، ان کی ہرممکن سپورٹ کرنی چاہیے، فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے ٹویٹ میں شائقین کرکٹ سے اپیل کی ہے کہ ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کریں آپ کو کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تنقید کرنے کا پورا اختیار ہے لیکن مہربانی کر کے غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔ سابق کپتان نے عوام کو یہ یقین دہانی کرائی کہ ٹیم ایونٹ میں ضرور واپس آئے گی، صرف ٹیم کو قوم کی حمایت درکار ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کوچ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں میچ فکسنگ پر آواز اٹھانے کی وجہ سے بطور کھلاڑی ان کا کیریئر محدود رہا۔ ویب سائٹ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ حالانکہ ان کا کیریئر چھوٹا رہا لیکن انہیں میچ فکسنگ کے حوالے سے اپنے اُس موقف پر پشیمانی نہیں ہے۔ پاکستان کی ورلڈ چیمپیئن ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے کہا کہ انہیں جیسے ہی میچ فکسنگ کے حوالے سے معلوم ہوا تو انہوں نے اس کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'کچھ لوگوں نے مجھے پاکستان ٹیم کے بین الاقوامی دوروں سے دور کرنے کی کوششیں کیں، اور اس کے ساتھ ساتھ ان لوگوں پر بھی ڈانٹ ڈپٹ کی جو مجھ سے بات کیا کرتے تھے۔' عاقب جاوید نے کہا کہ انہوں نے میچ فکسنگ کے خلاف آواز اٹھائی جس کی وجہ سے ان کا کیریئر مختصر ہوگیا۔ انہوں نے ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان ٹیم کی کامیابی کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو اس وقت باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ عاقب جاوید نے زور دیا کہ فہیم اشرف اور عماد وسیم کو قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آخری نمبروں پر بہت مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔ آل راؤنڈر محمد حفیظ کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حفیظ کا صحتیاب ہونا ٹیم کے لیے بہت ضروری ہے جو بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باؤلنگ کے شعبے میں بھی توازن فراہم کرتے ہیں۔ پی ایس ایل 2019 میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ محمد حفیظ انجری کا شکار ہوئے، کارلوس بریتھ ویٹ اپنی قومی ذمہ داری نبھانے کے لیے ویسٹ انڈیز واپس چلے گئے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ جب ان کی ٹیم پی ایس ایل میچز کے لیے پاکستان پہنچی تو وہ 'بی ٹیم' بن چکی تھی کیونکہ اس وقت اے بی ڈی ویلیئرز بھی ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے تھے۔ عاقب جاوید اپنے انٹرویو کے دوران لاہور قلندرز کے ساتھ اپنے مستقبل کے بارے میں بھی تذبذب کا شکار نظر آئے۔

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سابق چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پی سی بی نے سعید اجمل کا کیریئر تباہ کیا جس کی وجہ سے انھیں قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر مجبور ہونا پڑا۔ ذکا اشرف نے مزید کہا کہ مجھے سعید اجمل کی ریٹائرمنٹ پر دکھ ہوا، ان کا کیریئر اپنے ہی بورڈ نے تباہ کیا، جس وقت ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا پاکستان نے بہتری کیلیے خاص اقدامات نہ کیے، پھر سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی اور بعد میں باہر کر دیا گیا، طویل عرصے تک ملک کیلیے خدمات انجام دینے والے کھلاڑی کے ساتھ ایسا سلوک کسی صورت نہیں اختیار کرنا چاہیے تھا، انھوں نے کہا کہ بھارتی سازش کے سبب سعید اجمل اور محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن رپورٹ ہوئے، ورلڈ کپ2015 سے قبل ایک منصوبے کے تحت اسپنرز پر شکوک ظاہر کیے گئے۔ ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان نے اسپنر کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلیے چنئی بھیج کر بہت بڑی غلطی کی، اس میں بورڈ کے بھارت نواز حکام کا اہم کردار تھا،اگر اس وقت سعید اجمل کو آسٹریلیا بھیجتے تو انھیں ایکشن بہتر بنانے میں مدد ملتی،گوکہ وہ کلیئر ہوئے مگر ایکشن ایسا ہو گیا کہ ماضی جیسی کامیابی پانا ناممکن تھا۔ سابق چیئرمین نے مزید کہا کہ اچانک سے آئی سی سی کا بولنگ ایکشن کے بارے میں متحرک ہونا حیران کن تھا اور اس کا تمام تر نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا، سعید اجمل کا کیریئر قبل از وقت ختم ہوا جبکہ محمد حفیظ بطور بولر اب تک مسائل کا شکار ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ اگر سعید اجمل ورلڈکپ سے ازخود دستبرداری پر مجبور نہ ہوتے تو پاکستانی ٹیم اتنی خراب کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرتی، دراصل یہ سازش رچائی ہی اسی لیے گئی تھی کہ میگا ایونٹ میں ہم اچھا پرفارم نہ کر سکیں۔ ذکا اشرف نے مزید کہا کہ آئندہ اگر کبھی کسی پاکستانی بولر کے ایکشن کا مسئلہ ہو تو کسی صورت اسے بھارت ٹیسٹ کیلیے نہیں بھیجنا چاہیے کیونکہ وہاں سے اچھی رپورٹ آنے کی کوئی امید نہیں ہوتی۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ بورڈ حکام کا اپنے ہی اسٹارز کے ساتھ رویہ بہت خراب ہے،ملک کیلیے کئی کامیابیاں سمیٹنے والے کھلاڑیوں شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کو ایک بینیفٹ میچ تک نہیں دیا گیا، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو نوجوان پلیئرز کے بھی حوصلے پست ہو جائیںگے۔

 

 

ایمز ٹی وی (بزنس)زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوار کے حوالے سے پیشگی انتظامات کے باعث اس سال ریکارڈ پیداوار کا امکان ہے تاہم موسمی حالات کے پیش نظر کسان فصل کو کیڑوں سے بچانے کےلیے اقدامات کریں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محکمہ زراعت پنجا ب کے سابق ڈائریکٹر و رزعی ماہر چوہدی خالد محمود نے بتایاکہ حالیہ بارشوں کے باعث کسان کے پیداواری علاقوں میں فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں کے پیدا ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ضروری ہے کہ کسان اپنی فصل کو بچانے کےلیے مختلف اقسام کی ادویات کا استعمال کریں اور کیڑے تلف کرنے کا بندوبست کریں۔
خالد محمود کا کہنا تھا کہ رواں سال پیشگی اقدامات کی وجہ سے کپاس کی فصل کی ریکارڈ پیداوار ہونے کا امکان ہے۔

 

ایمز ٹی وی (بدین) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو اللہ ہی جانتا ہے تاہم اگر مجھے پتا چلتا تو بدلہ ضرور لیتا ۔
اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ بے نظیر کے قاتلوں سے متعلق بیان کو غلط طریقے سے منسوب کیا گیا ، جس کا نام لیا وہ قتل سے پہلے ہی ساﺅتھ افریقہ میں مارا جا چکا تھا ۔
ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ عوام کے رسپانس سے پتا چلے گا کہ ذرداری مضبوط ہیں یا نہیں ۔ تڑیوں سے آدمی ظاہر کرتا ہے کہ اسے کوئی فکر نہیں ۔

 

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے ای میل سکینڈل کی مزید تفتیش نہیں کرائیں گے تاکہ وہ اس خوفناک صدمے سے باہر آ سکیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلنڈ ٹرمپ کے سینئر مشیرکیلیان کا نوے نے بتایا کہ ٹرمپ اب انتخابات جیتنے کے بعد اپنے اس وعدے کو پورا نہیں کریں گے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ سابق وزیر خارجہ کے ای میل کی جانچ کے لئے خصوصی تفتیش کاروں کی تقرری کریں گے۔

انہوں نے کہامجھے لگتا ہے کہ جب آپ کا منتخب کردہ صدر جو آپ کی پارٹی کا سربراہ بھی ہے۔ وہ آپ سے اپنی مدت شروع کرنے سے پہلے ہی یہ کہتا ہے کہ وہ ان الزامات پر آگے نہیں بڑھیں گے تو یہ ایک بڑا پیغام ہے۔ ہلیری کواب بھی یہ صدمہ ہوگا کہ امریکہ کے لوگوں نے انہیں بھروسے کے قابل نہیں سمجھا لیکن اگر ٹرمپ انہیں اس صدمے پر قابو پانے میں مدد کر رہے ہیں تو یہ اچھی بات ہوگی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ہلیری کو جیل میں ڈالنے کی بات کہی تھی اور ان کے حامیوں کے درمیان ہلیری کو جیل میں بند کرو کا نعرہ بھی دیا تھا۔ وہیں دوسری طرف ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمس کومی پہلے ہی اس معاملے میں ہلیری کو کلین چٹ دے چکے ہیں۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر پر سابق سیاسی حلیف سے ایک بڑی رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برازیل کی سابق صدر ڈیلما روزیف کے وکلا کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے جانے والے دستاویزات میں دعوی کیا گیا ہے کہ وہ ان الزامات کو ثابت کر سکتے ہیں۔دستاویزات کے مطابق مائیکل ٹیمر کو دو لاکھ، 95 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کی گئی تھی۔

مائیکل ٹیمر کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کے خدشات سامنے آنے کے بعد برازیل کی کرنسی 5.7 فیصد تک گر گئی۔برازیل کے صدر کے خلاف رشوت لینے کے الزامات ایک تعمیراتی کمپنی کے سابق سی ای او اوٹاویو ازیویڈو نے عائد کیے ہیں۔

ڈیلما روزیف کے وکلا کی جانب سے جمع کروائے جانے والے عدالتی دستاویزات کے مطابق اوٹاویو ازیویڈو نے یہ رقم برازیلین ڈیموکریٹک موومنٹ پارٹی کے فنڈ میں براہ راست منتقل کی تھی۔اوٹاویو ازیویڈو نے پلی بارگین کے تحت گواہی دی تھی کہ ڈیلما روزیف کو رشوت دی گئی تھی۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق منتقل کی جانے والی رقم کا چیک مبینہ طور پر مائیکل ٹیمر کی ذاتی مہم فنڈ کو دیا گیا۔ڈیلما روزیف کے وکلا کا کہنا ہے کہ اوٹاویو ازیویڈو نے جھوٹ بولا تھا اور رشوت کی رقم مائیکل ٹیمر کو دی گئی لہذا ان کا مواخذاہ کیا جانا چاہیے۔

ادھر مائیکل ٹیمر کا موقف ہے کہ ڈیلما روسیف سربراہ تھیں اور وہ ہی خرابی کی ذمہ دار ہیں۔

Page 1 of 6