ھفتہ, 18 مئی 2024

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج صبح اکھل کنگن کے 16 سال کے عمر لون کو بجلی کے جھٹکے دے کر شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع گندربل میں بھارتی پولیس نے عمر لون نامی 16 سالہ نوجوان کو بجلی کے شدید جھٹکے دیئے جن کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس نوجوان کو بجلی کے جھٹکے کس جرم کی پاداش میں دیئے گئے۔ٹراما اسپتال گندربل کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 16 سالہ عمر لون ولد غلام محمد لون کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ مرچکا تھا اور اس کی موت بجلی کے جھٹکوں کی وجہ سے واقع ہوئی۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ کسی صورت رُکنے میں نہیں آرہا اور عمر لون کی شہادت کے ساتھ ہی 8 جولائی 2016 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر و استبداد کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 107 ہوچکی ہے جبکہ ہزاروں کشمیری زخمی ہیں۔
لائک کریں

گھریلوعلاج نے دو بچوں کی جان لے لی 

ایمز ٹی وی (صحت) گوٹھ پریل شاہ میں ایک ہی خاندان کے دو بچے ممکنہ طور پر گیسٹرو سے ہلاک ہو گئے۔

پانچ سالہ شیراز بنت ممتاز خان چانڈیو اور ڈھائی سالہ حور بنت امام علی پیٹ کی بیماری میں مبتلا ہوئے۔

انہیں اسپتال لیجانے کی بجائے گاؤں میں ہی علاج کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، خیال ہے کہ وہ دونوں گیسٹرو میں مبتلا تھے

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ زرین خان ڈینگی بخار کا شکار ہوگئی ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

اداکارہ زرین خان کو بھارتی شہر پونے سے واپسی پرتھکن اور تیزبخارکی شکایت پرفوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں مختلف ٹیسٹ کے بعد ان میں ڈینگی بخار کی تشخیص ہوئی جس پر انہیں ممبئی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق اداکارہ ڈینگی کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں اور مکمل صحت یابی میں 2 سے 3 روز لگیں گے جس کے بعد ہی ڈسچارج کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ ودیا بالن بھی ڈینگی کا شکار ہوگئیں تھیں جس پر ڈاکٹروں نے انہیں 15 روز کے لیے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل)امریکی ریاست منی سوٹا کے ایک شاپنگ مال میں حملہ آور نے 8افراد کوچاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا۔جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک کر دیاگیا۔

پولیس اور اسپتال ذرائع کے مطابق چاقو سے لیس حملہ آور شاپنگ مال میں گھس آیا اور وہاں موجود افراد پر اندھا دھند وار کیے،8 زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ،پولیس نے جوابی کارروائی کر کے حملہ آور کو ہلاک کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق 7افراد کو طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا جبکہ ایک زخمی ابھی اسپتال میں داخل ہے

ایمزٹی وی(کراچی) ناظم آباد میں واقع بلدیہ عظمی کراچی کے ماتحت چلنے والے عباسی شہید اسپتال سے پیدائش کے3گھنٹےبعدہی بچی کواغواء کرلیا گیا ہے۔

آج بھری دوپہر کو عباسی شہید اسپتال کے زچہ و بچہ وارڈ سے ایک نومولد بچی کو اغواء کر لیا گیا ہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ برقعے میں ملبوس خاتون جو لال ڈوپٹہ اوڑھے ہوئی تھی کس طرح باآسانی نو زائیدہ بچے کو اپنے ہمراہ لے گئی۔

اس حوالے سے بچی کے والد نازک حسین نے بتایا کہ بچی کی ولادت جمعہ کے روز 12 بجے ہوئی اور 2بجے کےقریب گائنی وارڈسےایک خاتون بچی کو لےکرچلی گئی جس کےاغواءکا مقدمہ ناظم آباد تھانےمیں والد نازک حسین کی مدعیت میں درج کرا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم ایس عباسی شہید اسپتال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نومولود بچی کےاغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہےجس کی روشنی میں گائنی وارڈکےملازمین سےتفتیش کی جاری ہے۔

دوسری جانب عباسی اسپتال سے نومولود بچی کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی محمد علی نے غفلت برتنے پر گائنی وارڈ کے عملے میں شامل دو خواتین کو معطل کردیا ہے

ایمزٹی وی (لاہور) صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں میں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے باعث چھت مزدوروں پر گرنے سے3 مزدورجاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں میں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے باعث فیکٹری کی چھت مزدوروں پر آگری جس کے نتیجے میں ایک مزدور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4 مزدوروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

فیکٹری حادثے کے دو مزدور اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی تعداد3 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت صفدر، خضر اور وقاص کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فیکٹری میں واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔

شہبازشریف نے جاں بحق مزدوروں کےلواحقین سےدکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن ڈینگی وائرس کا شکار ہو کر ہسپتال جا پہنچی ہیں۔ ڈاکٹرز نے انھیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ امریکہ سے واپسی پر ودیا بالن دو فلموں کہانی 2 اور بیگم جان کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک انھیں بیماری کے باعث ڈاکٹرز کو چیک کروایا گیا۔ میڈیکل ٹیسٹ سے واضح ہوا کہ اداکارہ کو ڈینگی وائرس نے گھیر لیا ہے۔ ڈاکٹروں نے انھیں فوری آرام کا مشورہ دیتے ہوئے فلموں کی شوٹنگ سے دور رہنے کا کہا ہے۔

ایمزٹی وی(کھیل) آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک ٹانگ کی سرجری کامیاب ہو گئی ہے، وہ کچھ عرصہ ہسپتال داخل رہیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ 26 مچل سالہ سٹارک کو ٹریننگ کے دوران ٹانگ میں کافی چوٹ آئی تھی۔ ان کے زخم کو صاف کرنے کیلئے سرجری کرنی پڑی اور اسے تقریباً تیس ٹانکے لگائے گئے۔ ٹانگ کی نقل وحرکت کو بہتر بنانے کیلئے مچل سٹارک کو آئندہ چند روز تک ہسپتال میں رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ بائیں بازو سے گیند کرنے والے سٹارک کو رواں ماہ کے اواخر میں جنوبی افریقہ کے آسٹریلیا کے دورے میں شامل نہیں کیا گیا۔

ایمزٹی وی(کھیل) قومی کرکٹ ٹیم کے دراز قد فاسٹ بائولر محمد عرفان کے والد انتقال کر گئے ۔ ذرائع کے مطابق محمد عرفان کے والد گزشتہ 8 روز سے لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ حالت نہ سنبھلنے پر خالق حقیقی سے جاملے ۔ مرحوم کی تدفین ان کے آبائی گاؤں بورے والا میں کی جائے گی ۔ محمد عرفان نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ان کےایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی اپیل کی ہے جب کہ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ایک دن اللہ کی طرف لوٹ کر جانا ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ، منیجر اور تمام کھلاڑیوں کے علاوہ انتظامیہ نے بھی محمد عرفان کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔


ایمزٹی وی(پشاور) عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈاکٹروں کی جانب سے گوشت کھانے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا جاتا ہے لیکن بعض افراد اس مشورے پر عمل نہیں کرتے اور ایسا ہی ہوا پشاور میں جہاں شہری اپنی زبان کو گوشت سے دور نہ رکھ سکے اور صرف 2 روز میں ہی معدے اور پیٹ کے امراض میں مبتلا 1700 افراد اسپتال پہنچ گئے۔


ذرائع کے مطابق پشاور میں 2 روز کے اندر زیادہ گوشت کھانے کے باعث مختلف بیماروں میں مبتلا ہوکر 1700 افراد اسپتال پہنچ گئے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کے مطابق آج زیادہ گوشت کھانے والے 200 افراد کو اسپتال لایا گیا جب کہ گزشتہ 2 روز میں اسپتال میں لائے گئے پیٹ اور معدے کے امراض میں مبتلا افراد کی تعداد 1700 سے تجاوز کرچکی ہے۔

Page 8 of 14