ھفتہ, 18 مئی 2024

 

At a large rally in Gujrat on Friday, he accused the "imported government" of "acting on the instructions of foreign powers" and warned that PTI supporters would march on Islamabad if the Center "continues to torture" his party's leaders and workers. Last week at a public rally in Jhelum, he declared that his struggle for haqeeqi azadi (true independence) will continue through heat, floods and even wars.

کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وسائل بہتر ہوجائیں گے تو سب سے زیادہ پیسہ ہاؤسنگ، تعلیم، انصاف پر خرچ کیا جائے گا، 2020ء لوگوں کو نوکریاں دینے اور شرح نمو بڑھانےکا سال ہوگا۔ مزیدکہا کہ اعتماد ہی خیراتی ادارے کی کامیابی کا رازہے، عوام کو اعتماد ہوجائے کہ ان کا پیسہ صحیح جگہ پرخرچ ہوگا تو وہ پیسہ دیتے ہیں۔ خیراتی ادارے کی طرف سے کم لاگت گھروں کی فراہمی بڑااقدام ہے، لوگوں کو اخوت پروگرام پراعتماد ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرتی ہے،  یہ ریاست کا کام ہے کہ محروم طبقے اور زندگی کی ریس میں پیچھےرہ جانے والوں کی مدد کرے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کمزورطبقے کو اٹھائے، قرضہ دے کر گھر بنانے میں پاکستان برصغیرمیں سب سے پیچھے ہے، وسائل بہتر ہوجائیں گے تو سب سے زیادہ  پیسہ ہاؤسنگ، تعلیم، انصاف پرخرچ کیا جائے گا۔

 
 
 
سری نگر : مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے کہا کہ کشمیریوں کوعمران خان کا اقوام متحدہ میں کشمیر پربات کرنا اچھا لگا، نوجوان عمران خان کی تقریر کے بعد سڑکوں پر نکلے اور نعرے لگائے۔
 
مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو میں کہا ہے کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر پر بات کی، کشمیریوں کو عمران خان کا کشمیر پر بات کرنا اچھا لگا، کشمیری نوجوان عمران خان کی تقریر کے بعد سڑکوں پر نکلے اور نعرے لگائے۔
 
التجا مفتی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں زندگی معمول کے مطابق نہیں، کشمیری نوجوانوں میں بھارت مخالف جذبات ہیں، بھارت لنچستان بن چکا ہے، ہجوم کے ساتھ مل کرمسلمانوں پر تشدد کرنے والے وزیروں کو ہار پہنائے جاتے ہیں۔
 
مودی حکومت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئین کی شق 370 اور ترقی کا آپس میں کوئی لینا دینا نہیں ہے لیکن چونکہ بھارتی حکومت دنیا کے سامنے ایک جواز پیش کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ عذرلنگ تراش رہی ہے۔
 
مودی حکومت کے اقدامات اور عزائم کے حوالے سےالتجا مفتی کا کہنا تھا کہ یہ نہیں چاہتے ہیں کہ کشمیر پر کوئی آواز اٹھے۔
 
محبوبہ مفتی کی بیٹی نے مزید کہا کہ ایک دفعہ انٹرنیٹ آجائے گا تو کشمیری بتائیں گے کہ دو ماہ میں ان پر کیا گزری ہے؟ انہیں کیسے قید میں رکھا گیا ؟ اور کس طرح لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا؟
 
یاد رہے چند روز قبل بھی ایک انٹرویو کے دوران التجا نے کہا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ بہت ظلم ہورہا ہے، نوجوان بوڑھے اور بچے سب پریشان ہیں، بازار بند ہیں، مواصلاتی نظام بھی شروع نہیں ہوا جبکہ پابندی ڈال کر 52 دن گزر چکے ہیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی قانون کی دھجیاں اُڑا رہی اور کشمیریوں پر ظلم کرکے یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ کشمیریوں کے حق میں ہے، مگر عوام پریشان ہیں، لوگ مکمل طور پر ایک دوسرے سے کٹے ہوئے ہیں کو خیر خیریت معلوم نہیں ہو رہی ہے یہ کہاں کا انصاف ہے۔
کراچی: ضیاءالدین یونیورسٹی فیکلٹی آف لاء میں پہلے بیج کی استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی جسٹس عقیل عباسی، جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ قانون کا پیشہ اور وکلاءہمارے معاشرے میں انصاف کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
 
نئے آنے والا طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ اس پیشہ کو اپنانے کے بعد طلبہ آج سے ہی اپنے اہداف مقرر کرلیں اور یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ اگر آپ محنت کرتے ہیں اور دوسروں کی مدد کرتے ہیں یقینا آپ اپنے اہداف حاصل کرلیں گے۔انہوں نےمزید کہا کہ آج کے طلبہ اپنی زندگی میں نظم و ضبط لائیں اور قانون کے علاوہ بھی زندگی کے دوسرے شعبوں کے بارے میں علم حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ اپنے پیشے کو مثبت عمل کے ذریعے ثابت کریں۔
 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضیاءالدین یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ قانون کی پاسداری کرنا ہر شخص کا فرض ہے۔ آج ہمارے معاشرے میں جرگہ اور پنجایتی نظام کو پروان چڑھایا جارہا ہے جس سے کئی طرح کی خرابیاں پیدا ہورہی ہیں۔ ہمیں قانون اور عدالتی نظام کو مل جل مضبوط بنانا ہوگا۔
 
اس موقع پر ضیاءالدین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے نئے آنے والے طالب علموں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ ملک کے نامور ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کا آغاز کررہے ہیں اور آپ یقینا اپنے والدین اور اس ملک کا نام روشن کریں گے۔

لا ہو ر: ایفی ڈرین کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کےرہنما حنیف عباسی کی سزا معطلی کی سما عت کر نے والے بنچ چو تھی مر تبہ تحلیل ہو گیا۔ چیف جسٹس لا ہور ہا ئیکورٹ سردار شمیم خان نے نیا بینچ تشکیل دیدیا۔

تفصیلات کے مطا بق ایفی ڈرین کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عبا سی کی سزا معطلی کی سما عت کر نے والا بینچ چو تھی مر تبہ تحلیل ہو گیا ۔
جسٹس عالیہ نیلم بینچ کی سر براہ اور جسٹس سرفراز ڈو گر بینچ کے رکن ہو ں گے ۔ اس نسے قبل جسٹس سر فراز ڈوگر اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ تشکیل دیا گیا تھا

 

کراچی:سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود فیسوں میں اضافے پر نجی اسکولوں کی من مانیاں تاحال جاری ہیں

allied schools
 
کراچی کے نجی اسکولوں الائیڈ اسکول، فہمیز اور دی فاؤنڈیشن اسکولوں نے عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سات ماہ قبل ہی موسم گرما کی تعطیلات کی فیسوں کی مانگ کرتے ہوئے فیس واؤچر جاری کردیا ہے ۔
 
the foundation
 
جس کے بعد والدین شدید مشکلات سے دوچار والدین کا کہنا ہے کہ فیسوں میں اضافہ عدالت کی توہین ہے

 

 

ایمزٹی وی(لاڑکانہ)لاڑکانہ میں دوران سماعت موبائل فون رکھنے پر چیف جسٹس کی جانب سے اظہار برہمی کرنے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گل ضمیر سولنگی نے استعفیٰ دیدیا ہے۔ 

چیف جسٹس کی جانب سے دوران سماعت موبائل فون رکھنے پر اظہار برہمی پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ گل ضمیر سولنگی نے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے اپنا استعفیٰ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کردیا ہے۔

استعفیٰ کے متن میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے عدالتی کارروائی کے دوران میری عدالت کا دورہ کیا اور اس دورے کو الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر دکھایا گیا، ویڈیو سے میرے خلاف غصہ پیدا ہوا جس سے میری بے عزتی ہوئی لہذا ان حالات میں اپنی نوکری جاری نہیں رکھا سکتا اور عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لاڑکانہ میں چیف جسٹس ثاقب نثارنے سیشن کورٹ کا دورہ کیا اور مختلف سماعتوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران چیف جسٹس نے ایک عدالتی کارروائی کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لے کر میز پر پٹخ دیا اور کہا کہ آپ اپنا موبائل گھر پر رکھ کرآیا کریں

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ہائی کورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ خواجہ آصف کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا گیا، وہ 2013 کا الیکشن بھی نہیں لڑ سکتے تھے۔ عدالت کی جانب سے تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ چھپانے پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا جو آج سنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نااہلی سے بچ گئے
درخواست گزار عثمان ڈار نے موقف اپنایا کہ وزیر خارجہ دبئی میں ایک نجی کمپنی کے ملازم ہیں جہاں سے وہ ماہانہ تنخواہ بھی حاصل کرتے ہیں، لیکن انہوں نے بینک اکاؤنٹ اور تنخواہ کی تفصیلات 2013 کے انتخابی گوشواروں میں ظاہر نہیں کی، اس لیے وہ صادق اور امین نہیں رہے، لہذا انھیں غلط بیانی پر نااہل کیا جائے۔
عثمان ڈار نے یہ بھی کہا کہ غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کرنے والا شخص کیسے وزیرخارجہ کے اہم منصب پر فائز رہ سکتا ہے۔ ادھر خواجہ آصف کا موقف تھا کہ وہ پہلے دبئی میں ایک بینک میں ملازمت کرتے تھے، لیکن وہ کل وقتی نہیں بلکہ مشیر کے طور پر ملازمت کرتے تھے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو بھی اقامے اور تنخواہ چھپانے کی بنیاد پر نااہل قرار دیا تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز بادی النظرمیں توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر برائے نجکاری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

عدالت میں دانیال عزیز کے وکیل علی رضا پیش ہوئے اور کہا کہ وہ موکل کی طرف سے شوکاز نوٹس کا جواب دینا چاہتے ہیں۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس میں کہا کہ دانیال عزیز بادی النظرمیں توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔ سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعہ 23 فروری تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو بطور پراسیکیوٹر جواب جمع کرانے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ دانیال عزیز کو 15 اور 21 دسمبر کو ٹی وی چینلز پر عدلیہ مخالف بیانات دینے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ ججز انصاف کے سوا دیگر سارے کام کررہے ہیں اور ان کی زیادہ توجہ سیاسی معاملات پر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اظہارِخیال کرتے ہوئے چئیرمین پیپلزپارٹی بلال بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں لاریفارمزکمیشن قائم ہے اور چاروں صوبوں کے چیف جسٹس اس کمیشن کے رکن ہیں، قانون کے مطابق کمیشن نے سال میں 4 بار اجلاس کرنے ہوتے ہیں لیکن 2015 سے اب تک لاریفارمز کمیشن کا کوئی اجلاس ہی نہیں ہوا۔
 
بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ ججز انصاف کے سوا دیگر سارے کام کررہے ہیں بلکہ ان کی زیادہ توجہ سیاسی معاملات پر ہے، ججز سیاست دانوں والا کردار ادا کررہے ہیں اور ان کی اپنے کام کے سوا دیگر کاموں پر توجہ کے باعث انصاف متاثر ہورہا ہے۔

 

Page 1 of 9