جمعہ, 01 نومبر 2024

ایمزٹی وی(کراچی)سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام حیدر جمالی سمیت 7 افسران پرفرد جرم عائد کر دی۔ہائی کورٹ نے فردِ جرم عائد کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سیکیورٹی کے نام پر عدالت کا وقار مجروح کیا گیا.خیال رہے کہ 7 ماہ قبل سندھ ہائی کورٹ کے باہر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ناراض رہنما ذوالفقار مرزا کی عدالت آمد پر سادہ لباس اہلکاروں نے ان کے گارڈز اور صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا.

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس میں فرنچائز سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریزسے اپنی اپنی ٹیموں کے لئے کھلاڑی چن رہے ہیں۔

لاہور میں جاری تقریب کے دوران پی ایس ایل میں شامل 5 فرنچائز اپنی اپنی ٹیموں کے انتخاب کے لئے سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز سے کھلاڑی چن رہے ہیں اب تک سلور کیٹیگری سے اسلام آباد یونائٹیڈ نے بابراعظم، عمران خالد،کامران غلام اور عمرامین کا انتخاب کیا ہے جب کہ کراچی کنگزنے افتخاراحمد، نعمان انور، مشفق الرحیم،اسامہ میر،سہیل خان، پشاورزلمے نےعامریامین، ڈیوڈ میلن، عمران خان، شاہد یوسف ، عبدالرحمان، کوئٹہ گلیڈیئٹرنے بلال آصف،اسد شفیق،محمد نواز، سعد نسیم، محمد نبی، اورلاہورقلندرز نے ظفرگوہر، حماد اعظم، ضیاالحق، زوہیب خان اور قومی ٹیم ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہار علی کا انتخاب کیا ہے۔

اس سے قبل کھلاڑیوں کے چناؤ کے پہلے روز5 ٹیموں نے آئی کون کھلاڑیوں سمیت 3 کیٹیگریزپلائٹینئم، ڈائمنڈ اورگولڈن کیٹیگری میں 9،9 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ کھلاڑیوں کے چناؤ کے عمل کے دوران آئی کون کیٹیگری کی بولی میں پشاورزلمے کی جانب سے سب سے پہلے شاہد آفریدی کی بولی لگائی گئی جس کے بعد کراچی کنگز نے شعیب ملک، اسلام آباد یونائیٹیڈ نے شین واٹسن، کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے کیون پیٹریسن اورلاہورقلندرزنے کرس گیل کا انتخاب کیا۔ پی ایس ایل کے لئے آئیکون کھلاڑیوں کو فی کس 2،2 لاکھ ڈالردیئے جائیں گے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کے لئے پتھر پہنچانے شروع کردیئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں ہندو انتہا پسندوں نے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود تاریخی بابری مسجد کی جگہ متنازع مقام پر رام مندر کی تعمیر کے لیے اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں، مندر کی تعمیر کے لئے پتھروں کو لانے کا کام شروع کردیا ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر راجستھان سے 20 ٹن پتھر لائے گئے ہیں۔

ہندو انتہا پسندوں تنظیم وشوا ہندو پریشد کی جانب سے مندر کی تعمیر کی نگرانی پر مامور شعبے کے نگران شرد شرما کا کہنا ہے کہ مندر کی تعمیر کے لئے 2 لاکھ ٹن پتھروں کی ضرورت ہے اور ابھی صرف 20 ٹن پتھر آئے ہیں لیکن اس میں تیزی آئے گی اور جیسے ہی حکومت کی طرف سے انہیں مندر کی تعمیر کا حکم ملے گا وہ کام شروع کردیں گے۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) کیڈٹ کالج پیٹارو میں ساتویں اور آٹھویں کلاسز اور پری او لیول کیلئے داخلے جاری ہیں۔ جس کی تاریخ 20 دسمبر سے بڑھاکر 30 دسمبر تک کر دی گئی ہے، جبکہ داخلے کے فارم توسیع کردہ تاریخ کے بعد لیٹ فیس کے ساتھ مورخہ 5 جنوری 2016 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں اور تحریری امتحان 10 جنوری 2016 کو منعقد ہوگا۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاک فضائیہ نے ملکی حفاظت کیلئے ایک اور سنگ میل طے کر لیا ، پاک فضائیہ کے افسروں سمیت 226 جوانوں نے انسداد دہشتگردی کورس مکمل کر لیا۔ پاک فضائیہ کے 60 افسران اور 166 ایئر مین گریجویٹس سمیت 226 اہلکاروں نے انسداد دہشتگردی کورس مکمل کر لیا جن میں پانچ خواتین افسران بھی شامل ہیں۔ تربیت مکمل کرنے والے افسران اور جوان میں تقسیم اسناد کی تقریب پی اے ایف اسپیشل سروسز ونگ کلر کہار میں ہوئی ۔ تربیت مکمل کرنے والے افسران اور جوانوں نے عملی مشقوں، فائرنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہداف کو کامیابی کے ساتھ حاصل کیا.اس دوران ایئرچیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر پاک فضائیہ کی اسکائی ڈائیونگ ٹیم شاہ پر نے12000فٹ کی بلندی سے فری فال ڈائیونگ کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔ تربیتی کورس میں نمایاں کارکردگی پر افسران اور جوانوں کو ٹرافی اور اسناد سے نوازا گیا۔

 

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) میٹرک بورڈ آف ایجوکیشن میں A-1 اور A گریڈ حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات اور ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ملک کے مایہ ناز کرکٹر محمد یونس خان تھے ۔

اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے جن اسکولوں کے طلباء و طالبات نے A-1 گریڈ حاصل کیا ہے ان اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو اگلے درجے میں ترقی اور دس ، دس ہزار روپے بطور انعام بھی دیئےجائیں گے۔ سمیع الدین صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور بچے مبارکباد کے حقدار ہیں کہ ان کی بھرپور توجہ اور محنت کے باعث ان بچوں نے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی اس موقع پر کرکٹر یونس خان نےانعامات تقسیم کئے۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد نے کہا ہے کہ حکومت، سیاسی و سماجی تنظیموں اور مفکروں کو مل کر وہ اسباب تلاش کرنا چاہئیں جس کے باعث آرمی پبلک اسکول پشاور جیسے دہشت گردی کے واقعات جنم لیتے ہیں اور بربریت کے ایسے واقعات کے سد باب کے لئے تدابیر بھی اختیار کرناچاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی جامعہ اردو کے تحت پشاور سانحے کی یاد میں یوم عزم برائے انسداد دہشت گردی کے موقع پر ہونے والی دعائیہ تقریب سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارباب اخیتار سے امید ہے کہ وہ ایسے اقدامات کرے گی جن سے دہشت گردی کے واقعات کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ان کامزیدکہناتھا کہ ہمیں شخصیات کے بجائے اداروں کو مستحکم کرنا چاہئے تاکہ دنیا میں کتنی ہی جنگی کیفیت ہو وہ ادارے موثر طریقے سے اپنا کام کرتے رہیں۔مغرب ہمارے مقابلے میں اس لئے تعلیم و تحقیق کے میدان میں ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے کہ وہاں ادارے مضبوط ہیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف کی جاری کردہ لیپ ٹاپ اسکیم کے دوسر ے مرحلے کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں 10جنوری2016تک توسیع کردی گئی ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اعلان کے مطابق سرکاری ٹیکنالوجی کالجز ، پولی ٹیکنیک اداروں اور وفاقی نظامت تعلیمات کے کالجز کے طالب علموں کی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 
 
Page 8 of 104