منگل, 05 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے کے لئے سعودیہ عرب پہنچ گئے۔ سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے اپنے سعودی ہم منصب جنرل عبدالرحمٰن بن صالح البونیان سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دو طرفہ فوجی تعلقات، دفاعی تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب پہنچنے پر پاک فوج کے سربراہ کا انتہائی پرتپاک استقبال کیا گیا۔جنرل راحیل شریف کے استقبال کے لئے سعودی وزارت دفاع کے نائب وزیر اور سعودی عرب کی زمینی افواج کے کمانڈر موجود تھے۔

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)پاکستانی کرکٹرآل راؤنڈرشعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ 2019 کھیلناچاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کے اب وہ نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع دینا چاہتے ہیں انھوں نے 2001 میں اپنے ٹیسٹ کیرئر کا آغاز کیا،اور 34 ٹیسٹ میچ کھیل کر 35.76 کی اوسط سے 1860 رنز بنائے جس میں 3 سینچریاں اور 8 نصف سینچریاں شامل ہیں اور اب تک 8 سینچریوں اور 34 نصف سینچریوں کی مدد سے 5990 رنز بنا چکے ہیں جبکہ شعیب ملک نے ٹیسٹ میچز میں 25 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں اور ایک روزہ میچز میں وہ 147 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ شعیب ملک کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ صرف 25 سال کی عمر میں 2007 میں گرین شرٹس کی قیادت سونپی گئی اور انہوں نے اپنی پہلی ہی سیریز میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔

ایمز ٹی وی (کشمیر):بھارتی فورسز نے مودی کی سری نگر آمد کے موقع پر حریت رہنماؤں کی جانب سے ملین مارچ کے اعلان کے بعد بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو گھر میں نظر بند جب کہ یاسین ملک اور شبیر شاہ سمیت دیگر اہم رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی میں سکیورٹی کی آڑ میں نہتے اور بے گناہ افراد کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 7 نومبر کو سری نگر کا دورہ کرنا ہے اور اس موقع پر حریت رہنماؤں نے ملین مارچ کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد) الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کی پولنگ اسکیم جاری کردی۔ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں دونوں صوبوں کے 27 اضلاع میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 26 لاکھ 91 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن کتے مطابق پنجاب کے12 اضلاع میں ایک کروڑ 46لاکھ 85 ہزار822ووڑٹز جبکہ صوبہ سندھ کے 15 اضلاع میں 80 لاکھ 5 ہزار222 ووٹرز اپنا حق، رائے دہی استعمال کریں گے۔

 

ایمز ٹی وی (کراچی ) معروف فوک گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے ،آج ان کی دوسری برسی منائی جارہی ہے۔ریشماں نے اپنے فنی کیر ئیر کا آغاز محض 12 برس کی عمر میں ریڈیو پاکستان سے کیا ،وہ کم سنی میں ہی مختلف صوفیاءمزاروں پر گنگنا یا کرتی تھیں ،عظیم صوفی بزرگ لال شہباز قلندر کے مزار پر " ہو لعل میری "گانے پر انہیں ریڈیو اور بعدازاں ٹی وی پر بھی گانے کا موقع ملا ،حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ستارہ امتیاز اور " بلبل صحرا " کے خطاب سے نوازا گیا ،سال 1980 ءمیں انہیں گلے کی کینسر کا انکشاف ہوا سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں انہیں علاج معالجہ کیلئے بھر پور امداد فراہم کی گئی لیکن طویل علالت کے بعد 3 نومبر 2013 ءاس دنیا فانی سے رخصت ہوگئیں۔

ایمز ٹی وی (راولپنڈی) ڈالر گرل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث آج ہونے والی سماعت تاخیر کا شکار ہوگئی۔اور اب یہ سماعت ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔آج کی سماعت راولپنڈی کچہری میں ہوگی اور کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کیس کی سماعت کریں گے۔ وکیل لطیف کھوسہ بریت کی درخواست پر دلائل جاری رکھیں گے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نےامریکی فوج کے سربراہ جنرل جان ایف کیمبل سے ملاقات کی جس میں پاک افغان سرحد پر رابطوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان ایف کیمبل نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی بالخصوص پاک افغان سرحد پر رابطوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایمز ٹی وی (لاہور) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیاسی مشیر اعجاز چوہدری نے پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''الیکشن ایک فراڈ تھا'' کیونکہ پولیس اور پولنگ اسٹیشن کے اسٹاف نے (ن) لیگ کے امیدواروں کی مدد کی تا کہ پی ٹی آئی کو شکست ہو سکے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ سیکڑوں لوگوں کے ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کیئے گئے اسکے علاوہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ہراساں کیا گیا اور انہیں کئی گھنٹوں تک پولیس اسٹیشن میں بند رکھا گیا۔