منگل, 05 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (راولپنڈی ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف پندرہ سے بیس نومبر تک امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے جس میں وہ امریکہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے سیکورٹی کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔ اسکے علاوہ دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب میں گیارہ ارکان سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے کے باعث قومی اسمبلی حصہ نہیں لے سکیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سولہ اکتوبر کو272 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے کی وجہ سے معطل کی تھی جن میں ستر سے زائد قومی اسمبلی کے ارکان بھی تھے جن میں سے متعدد ارکان نے تاریخ گزرجانے کے بعد اپنے گوشواروں کی تفصیل جمع کرادی تھی تاہم ذرائع کے مطابق اب بھی قومی اسمبلی کے11ارکان کی رکنیت معطل ہے جو آج اسپیکر کے انتخاب میں حصہ نہیں لے سکیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی، مخدوم امین فہیم،رشید گوڈیل، کنور نوید ،ساجد نواز، محسن شاہ نواز رانجھا،شفاعت حیات ،سلمان حنیف،معین وٹو،دیوان عاشق بخاری اور سلطان محمود کی رکنیت تا حال معطل ہے۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل): تیونس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی۔تیونس کے دارالحکومت میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین کا اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطینی عوام عرب ممالک میں نفاق کی قیمت چُکا رہے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عرب ممالک فلسطینیوں کے حقوق کے لئے متحد ہوں۔ ادھر فلسطینی صدر محمود عباس مصر پہنچ گئے۔جہاں وہ عرب لیگ کے سربراہ سے ملاقات کرکےفلسطینوں کے تحفظ کے لیے انٹرنیشل باڈی کے قیام پر زور دیں گے

ایمز ٹی وی (لاہور ) شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم پید ائش آج 9نومبر کو ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔خصوصی طور پر لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر آج کے دن گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی جس میں پاک بحریہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیئے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر نیوی لاہور،کموڈور ایس ایم شہزاد تھے جنہوں نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔

ایمزٹی وی (بزنس)وزیر اعلٰی پنجاب اورچائنہ کے سفیرسن ویڈونگ کی قیادت میں پاک چائنہ مونومنٹ کا افتتاح کردیا گیاذرائع کے مطابق بلوچستان اکنامک فورم کے زیر اہتمام منقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت 14 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے۔ دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ سن ویڈونگ کا کہنا تھا کہ چین کا جی ڈی پی 10 کھرب امریکی ڈالرز سے تجاوز کر گیا ہے۔ چین کی اقتصادی ترقی کا براہ راست اثر پاکستان پر پڑے گا۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کے لوگوں کو ہو گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان اکنامک فورم کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا 32 فیصد انفراسٹکچر بلوچستان میں تعمیر ہو گا جو صوبے میں غربت کی کمی کا باعث بنے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اقتصادی راہداری کی تکمیل سے ترقی کی نئی راہوں کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

ایمزٹی وی(کراچی) بکری ، بھٹہ اور مرغی کی لاٹری لگ گئی تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلہ کے لیے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا جس میں بکری، بھٹہ ، مرغی بھی انتخابی نشان کا حصہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے انتخابی نشان الاٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے 174 اور آزاد امیدواروں کیلئے 45 نشانات موجود ہیں۔ آزاد امیدوار کے لئے بکری، بھٹہ ، مرغی کا انتخابی نشان موجود ہے جبکہ آزاد امیدوار انتخابی نشان چوڑیاں بھی لے سکتاہے۔ آزاد امیدوار گھریلو اشیا ءبے بی کاٹ ، سنگھار میز ، چمٹا اور بیلن بھی لے سکتا ہے۔ واضح رہے کہ تیسرے مرحلے کیلئے بلدیاتی انتخابات کا میدان سندھ اور کراچی میں 5دسمبر کو سجے گا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا دنگل 19 نومبر کو سجے گا۔بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں انتخابی مخالفین میں تصادم اور بدنظمی کے پیش نظر دوسرے مرحلے کیلئے پنجاب حکومت نے فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا ہےاور الیکشن کمیشن کو خط بھی ارسال کردیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے 12 اضلاع میں 19 نومبر کو فوج اور رینجرز کے جوان تعینات کئے جائیں جس کے بعد الیکشن کمیشن بھی فوری حرکت میں آگیا جبکہ دوسری طرف وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو بھی خط بھیج دیاگیا ہے جس میں فوج ،رینجرز اور سیکیورٹی اہلکار فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سندھ حکومت نے بھی بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرلیاہے سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل میں کوئی کمزوری برداشت نہیں کی جائے گی.

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لئے سردار ایاز صادق کو نامزد کر دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی کل جمع ہوں گے اور انتخاب پیر کو کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر سردار ایازصادق نے رائےونڈ میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق پارلیمانی روایات کا تقدس برقرار رکھیں گے۔ وزیراعظم نے اسپیکر کے انتخاب کے لئے سردار ایاز صادق کو امیدوار نامزد کرنے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ایاز صادق کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں جمہوری روایات کے لئے ایاز صادق کا کردار قابل تحسین ہے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں پیر کو اسپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ ہوگی اور تحریک انصاف کی جانب سے شفقت محمود اور فاٹا اراکین نے جی جی جمالی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔