جمعہ, 15 نومبر 2024

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈٹیکنالوجی) روبوٹ طب سمیت ہر شعبے میں کمال دکھا رہے ہیں، اب مصنوعی بال لگانے کیلئے بھی جدید روبوٹس کی مدد لی جارہی ہے۔ دبئی میں روبوٹ کے ذریعے کسی درد اور الجھن کے بغیر مصنوعی بال لگانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ ارطاس نامی روبوٹک سسٹم کے ذریعے دبئی میں گنجے افراد کو مصنوعی بال لگانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا، رپورٹس کے مطابق روبوٹ کرسی پر بیٹھے شخص کو سر کے مناسب سائز کے مطابق کراﺅن پہناتا ہے جس کے بعد متعلقہ کم بالوں والے یا گنجے شخص کے کمزور بالوں کو چھیڑے بغیر جڑوں میں نئے بال لگانے کا نمونہ بناتا ہے۔

کورونا پلاسٹک سرجیکل مرکز کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر معزن عرفیہا نے بتایا کہ روبوٹ کوئی غلطی کئے بغیر بلا درد اور الجھن بال لگانے کیلئے سر میں ڈیزائن بناتا ہے، جس کے بعد پلاسٹک سرجن سر میں ضرورت کے مطابق بال لگا دیتاہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) چین میں امدادی اداروں کے اہلکار لینڈ سلائیڈنگ سے منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے موجود 91 افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز چین کے جنوبی شہر شینزین کے صنعتی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے 33عمارتوں کو نقصان پہنچاتھا۔ اس کےنتیجے میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے 900 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

سرکاری میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ 59 مرد اور 32 خواتین اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور تین الگ الگ مقامات پر ملبے کے اندر جانے کے لیے راستہ بنایا گیا ہے۔ شینزین شہر جنوبی صوبے گوانگ ڈانگ میں واقع ہے اور اس کی سرحدیں ہانگ کانگ سے ملتی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 38 ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوا ہے جہاں 10 میٹر بلند مٹی کا ڈھیر بن چکا ہے۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) جنوری میں ’ہو من جہاں‘ کی ریلیز کے بعد فاروق مینگل کی ’ہجرت‘ بھی پردہ سکرین کی زینت بننے کیلئے تیار ہے۔ 21 جنوری کو ریلیز کیلئے شیڈول فلم میں رابعہ بٹ، اسد زمان، رباب علی، ندیم بیگ اور ایوب کھوسو جلوہ گر ہوں گے جبکہ ثنا ایک آئٹم گانا کریں گی۔

فلم کی کہانی افغان پناہ گزینوں کے اردگرد گھومتی ہے۔ فلم کا ٹریلر دیکھنے سے لگتا ہے رابعہ بٹ پردہ سکرین پر دھوم مچائیں گی۔ خیال رہے کہ ابتدا میں فلم کو 31 دسمبر کو ریلیز ہونا تھا، لیکن ’ہو من جہاں‘ سے ٹکراؤ سے بچنے کیلئے اس کا پریمئر آگے بڑھا دیا گیا۔

پروڈیوسر اور ہدایت کار فاروق مینگل نے بتایاکہ ایک فلم کی کامیابی کیلیے اس کی ریلیز کا وقت بھی اہم ہوتا ہے۔’میرے خیال میں ساری پاکستانی فلموں کو ریلیز کیلئے پوراوقت ملنا چاہیے اور اس کیلئے ضروری ہے تمام فلم پروڈیوسرز ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ فلموں کا ٹکراؤ نہ ہو‘۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مشیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یہ بات تسلیم کرلی ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو شکست دینے کے لیے انھیں افغان طالبان سے بھی لڑنا ہوگا.

رچرڈ اولسن نے سینیٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی کو بتایا کہ اُن کے خیال میں پاکستانی حکومت اس بات کو تسلیم کر رہی ہے کہ پاکستانی طالبان اور افغان طالبان کے درمیان زیادہ خون خرابہ ہے اور یہ ان کی ایک خواہش بھی ہے کیوں کہ ماضی کی طرح یہ اُن کے لیے اتنا آسان نہیں ہے، چاہے وہ اچھے اوربرے طالبان میں تمیز کے اپنے اصول پر قائم ہی کیوں نہ رہیں. رچرڈ اولسن نے مزید کہا کہ دہشت گردی، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا مرکز رہی ہے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ تمام مذاکرات میں امریکا نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ حقانی نیٹ ورک اور طالبان کے خلاف کارروائی کرے.

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے اندرونی دہشت گردی کے خطرات کے خلاف نہایت اہم اقدامات کیے ہیں اور امریکا، اسلام آباد پر اسی قسم کے اقدامات افغان طالبان کے خلاف اٹھانے پر بھی زور دیتا رہے گا.

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) سپر ہیرو سیزن فور کا پہلا شو اتوار کو نکولوڈین پاکستان پر پیش کیا گیا۔ سیریز میں بچوں کو غلط کاموں مثلاً چوری اور غیر معیاری کھانے سے بچانے کے اہم سبق دیے جائیں گے۔اس کے علاوہ فرقہ واریت، جنگلات کی کٹائی، جانوروں سے ناروا سلوک اور جنسی امتیاز کے موضوعات پر سبق آموز کہانیاں پیش کی جائیں گی۔

شو کے خالق ہارون رشید کے مطابق وہ بچوں کو ایک اور اہم پیغام بھی دینا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہمت اور اتحاد سے سب کچھ کیا جا سکتا ہے۔ نئی سیریز میں ہارون اور جوش ساونڈ ٹریکس کے ذریعے اپنی آوازوں کے جادو جگائیں گے۔ واضح رہے کہ پچھلے سیزن میں علی عظمت اور عادل عمر نے ساونڈ ٹریکس پر کام کیا تھا۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) طبی ماہرین نے مونگ پھلی کو شوگر کے مریضوں کیلئے نہایت مفید قرار دے دیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مونگ پھلی کا استعمال بہت فائدہ مندثابت ہوتا ہے اور اس سے انسولین کی سطح بھی برقرار رکھی جاسکتی ہے، اس میں موجود فولاد خون کے نئے خلیے بناتا ہے۔

سردیوں میں مونگ پھلی کھانے کا اپنا ہی مزا ہے تاہم اس کا باقاعدہ استعمال دبلے افراد اور باڈی بلڈنگ کرنے والوں کے لئے انتہائی غذائیت بخش ثابت ہوتا ہے۔ مونگ پھلی میں قدرتی طور پر ایسے اینٹی آکسی ڈنٹ پائے جاتے ہیں جو غذائیت کے اعتبار سے سیب‘ گاجر اور چقندر سے بھی زیادہ ہوتے ہیں جو کم وزن افراد سمیت باڈی بلڈنگ کرنے والوں کے لئے بھی نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں۔

مونگ پھلی کے طبی فوائد کئی امراض سے حفاظت کا بھی بہترین ذریعہ ہیں، اس میں پایا جانے والا وٹامن ای کینسر کے خلاف لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جب کہ اس میں موجود قدرتی فولاد خون کے نئے خلیات بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے. مونگ پھلی ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے میں بھی معاون ہے۔

ماہرین کے مطابق دوسرے درجے کی ذیابطیس میں گرفتار افراد کے لئے روزانہ ایک چمچہ مونگ پھلی کا تیل بہت مثبت نتا ئج مرتب کرسکتا ہے، مونگ پھلی میں تیل کافی مقدار میں ہوتا ہے لیکن آپ خواہ کتنی بھی مونگ پھلی کھا جائیں اس کے تیل سے آپ کا وزن نہیں بڑھے گا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کا استعمال انسولین استعمال کرنے والے افراد کے خون میں انسولین کی سطح برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ایمزٹی وی(بزنس)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث مقامی منڈی نےیکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے کی کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 34 ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ 11 سال کی کم ترین سطح ہے جس کے مطابق مقامی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رکھی گئی کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔اوگرا نے یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 70 پیسے، لائٹ ڈیزل 3 روپے 45 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 60 پیسے، لائٹ ڈیزل 3 روپے 45 پیسے اور ہائی اوکٹین کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کمی کی تجویز دی ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکا میں صدارتی نامزدگی کیلیے ڈیموکریٹک امیدواروں نے اپنے حریف رپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے متنازع بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی اقتصادیات اور شدت پسند گروپ داعش کو شکست دینے کو ترجیح تصور کرتے ہوئے اس پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ نیوہمپشائر میں ہونیوالے مباحثے میں سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ داعش کیلیے بھرتیاں کرنے والے بہترین آدمی ہیں۔ ٹرمپ کے اسلام مخالف بیانات لوگوں کو داعش میں شمولیت پر اکسا رہے ہیں، ٹرمپ کے متنازع بیانات کو لوگوں کے کانوں تک پہنچنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔ شام میں اتحادی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خطے میں امریکی زمینی فوج بھیجنا ایک اسٹرٹیجک غلطی ہو گی کیونکہ شدت پسند ایسا ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔ سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ امریکا شام میں ایک ہی وقت میں کامیابی سے داعش اور صدر بشارالاسد سے مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اس وقت امریکا کی پہلی ترجیح داعش ہونی چاہیے۔ برنی سینڈرز نے کہا کہ امریکا کو دنیا کی پولیس نہیں سمجھا جانا چاہیے اور داعش کےخلاف جنگ میں روس سے اتحاد اور مسلم ممالک سے فوجیوں کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب کو کہتے کہ وہ یمن میں لڑائی کی بجائے داعش پر توجہ دے اور قطر سے یہ کہتے ہیں کہ وہ اربوں ڈالر فٹبال کے عالمی کپ پر صرف کرنے کی بجائے اس دہشت گردی کے خلاف وسائل فراہم کرے جو اس کے دروازے تک پہنچ چکی ہے

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کےکھلاڑیوں کی نیلامی میں پشاور زلمے نے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو حاصل کرلیا جبکہ کراچی کوئٹہ، اسلام آباد اور لاہور سمیت تمام ٹیموں نے بھی بڑے کھلاڑیوں کو حاصل کیا۔ پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل لاہور میں ہوا جہاں سب سے پہلی نیلامی، لیگ کے آئیکون کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل شاہد آفریدی کی ہوئی جنھیں پشاور زلمے نے جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو کراچی کنگز نے خرید لیا۔

قرعہ اندازی کےذریعے اسلام آبادکی ٹیم کو سب سے پہلے کھلاڑی کا انتخاب کرناتھا لیکن اسلام آباد نے پشاور کی ٹیم کے ساتھ اپنی باری تبدیل کرلی۔کوئٹہ کی ٹیم نے انگلینڈ کے مشہور بلے باز کیون پیٹرسن کو حاصل کرلیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے آسٹریلیا کے آل راؤنڈرشین واٹسن کو خریدا جبکہ ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کو لاہور قلندرز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ سرفرازاحمد کو کوئٹہ کی ٹیم نے خرید لیا.

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یارخان نے پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی باقاعدہ نیلامی کا اعلان کیا اور ان کی موجودگی میں کراچی کنگز کا لوگو متعارف کروایا گیا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) کویت ایئرفورس کمانڈر نے ایئرچیف مارشل سہیل امان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ پاک فضائیہ ترجمان کے مطابق کویت ایئرفورس کمانڈر تو ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کویت ایئر فورس کے کمانڈر کا استقبال کیاکویت ایئرفورس کے کمانڈر عبداللہ یعقوب الفدوری کی پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر آمدپہنچے تو معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اور چیف ائیر مارشل سہیل امان سے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ معزز مہمان کو پاک فضائیہ کے امور پر بریفنگ دی گئی ،کویت ایئرفورس کے کمانڈر نے یاد گارشہدا پر پھول چڑھائے۔

Page 11 of 104