منگل, 07 جنوری 2025
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(اسلام آباد)مولانا عبدالعزیز کو فوجداری مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالعزیز کیخلاف این جی اوز کے نمائندوں کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے مولانا عبدالعزیز کو اشتہاری قرار دیا۔

بھارتی باشندوں کی جانب سے پاکستان کودہشتگردی کا خطرہ! ایمزٹی وی(کراچی)حساس اداروں نے کراچی‘ حیدرآباد اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کوالرٹ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے حکومت سندھ کو خفیہ مراسلہ بھیجا ہے جس کے مطابق بعض انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ ملک دشمن عناصر نے کراچی اور اسلام آباد میں بڑے پیمانے پرتخریب کاری کا منصوبہ تیار کرلیا ہے اور7 بھارتی دہشت گرد سمندری راستے سے کراچی میں داخل ہو چکے ہیں۔ مراسلے میں ان بھارتی باشندوں کی جانب سے کراچی‘ حیدرآباد اور اسلام آباد میں بڑے پیمانے پردہشت گردی کی مذموم کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس اداروں نے حکومت سندھ کو ایئرپورٹس‘ ریلوے اسٹیشنز‘ شاپنگ سینٹرز‘ تجارتی مراکز سمیت حساس اداروں کے دفاتر ، تنصیبات اور گرڈ اسٹیشنز کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے بیچلرز ڈگری پروگرام 2016میں داخلے کے لیے سیکنڈ اپ ڈیٹ لسٹ (تھرڈ میریٹ لسٹ) جاری کردی گئی ہے۔ ڈاریکٹر ایڈمیشن کی جانب سے جاری کرد اعلامیئے کے مطابق علامہ آئی آئی قاضی کیمپس میں کوٹہ کے تحت مختلف شعبوں میں ملحقہ علاقوں اور اپر سندھ، فیمیل کوٹہ، کامرس کوٹہ، جامعہ سندھ ملازمین کوٹہ، ملحقہ کالجز کی کوٹہ اور معذوروں کے لیے کوٹہ میں منتخب امیدوارں کی سیکنڈ اپڈیٹیڈ (تھرڈ میریٹ لسٹ)یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے۔منتخب امیدواروں کے لیے داخلہ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

ایمزٹی وی(کامرہ) پاک فضائیہ نے مقامی طور پر تیار ہونے والے شاہکار جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا سالانہ پیداواری ہدف پورا کر لیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایئر و ناٹیکل کمپلیکس نے رواں برس 16 جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاکستان ایئر فورس کے حوالے کئے، پاکستان ایئر فورس سالانہ 16 طیارے مقامی طور پر تیار کر رہی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا سالانہ ہدف مکمل کرنے پر ایئرو ناٹیکل کمپلکس کے انجینئرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں سے پہلے ملکی دفاعی ضروریات پوری کی جائیں گی، ملکی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے بعد جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کو دوسرے ممالک کو فروخت کیا جائے گا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایئر و ناٹیکل کمپلیکس نے رواں برس 16 جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاکستان ایئر فورس کے حوالے کئے، پاکستان ایئر فورس سالانہ 16 طیارے مقامی طور پر تیار کر رہی ہے۔ اس کےعلاوہ تقریب میں نئے سال سے ایئرو ناٹیکل کمپلیکس کی پیدواری گنجائش بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)جامعہ کراچی نے نقل کرانے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن شاہرہ لیاقت کو بلیک لسٹ کردیا ہے.جامعہ کراچی نے گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن شاہرہ لیاقت کی پرنسپل کو خط لکھا تھا کہ ان کے امتحانی مرکز میں دوسرے مرکز کے طلبا اور طالبات نے دھوکہ دیے کر امتحان دیا جس کے نتائج جامعہ کراچی نے منسوخ کردیئے لہذا اب کالج ایکشن لے اور زمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے.جامعہ کراچی نے اپنے امتحانی مرکز کے بجائے گرلز کالج میں امتحان دینے پر پہلی مرتبہ بی اے اور بی کام کے پاس شدہ 37 طلبہ کے نتائج اور اسناد منسوخ کر دی تھیں جن طلبہ کے نتائج منسوخ کیے گئے تھے ان مین بی کام کے 16 اور بی اے کے 21 طلبا و طالبات شامل تھے۔ جنھوں نے اپنے امتحانی مرکز کےبجائے اپنی پسند کے کسی اور مرکز میں امتحان دیا تھا، جامعہ کو اس وقت اس بات کا علم نہیں ہوا تھا لیکن انکشاف ہوتے ہی جامعہ نے نہ صرف ان طلبہ کے نتائج منسوخ کیے بلکہ انہیں جاری کی گئی اسناد بھی منسوخ کر دی ہیں۔

Page 4 of 104