ھفتہ, 06 جولائی 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(تعلیم) جامعہ سندھ نے عید الفطر کے موقع پر تمام مسلمان ملازمین (گریڈ 2 سے 16تک) کوپوری بنیادی تنخواہ جبکہ گریڈ 17 سے22 تک کے افسران ( جن کو لیو اِن کیشمنٹ نہ ملی ہو) کو آدھی بنیادی تنخواہ 23 جون 2016 کو بطور عید ایڈوانس دینے کا اعلان کیا ہے۔ عید ایڈوانس ملازمین کی اگست، ستمبر اور اکتوبر کی تنخواہوں سے قسط وار کا ٹی جائے گی۔

ایمزٹی وی (راولپنڈی)ملک کی پہلی “ای” عدالت نے کام شروع کردیا جس کے ذریعے اندرون اور بیرون ملک موجود گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوں گے۔ زرائع کے مطابق راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں مضاربہ کیس کی سماعت کے دوران گواہان کےآن لائن بیانات ریکارڈکئےگئے۔ سکھر، کراچی اور ہری پور سے4گواہان کےاسکائپ کے ذریعے بیانات ریکارڈ کئے گئے جس کے بعد عدالت نے مضاربہ کیس کے ملزم محمد ارشد پر فرد جرم عائد کردی۔ “ای” عدالت کے جج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “ای” عدالت کا قیام ایک اچھا فیصلہ ہے اور نیب کا قانون گواہان کے آن لائن بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے جب کہ دنیا بھر میں گواہان کے آن لائن بیانات ریکارڈ کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گواہان کے اندرون اور بیرون ملک سے بغیروقت ضائع کئے بیان ریکارڈ کئے جاسکیں گے اور بیمار اور معذور گواہان کے لئے بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نےاقوام متحدہ کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سرتاج عزیزنے پناہ گزینوں کے بارے میں اپنےخیالات کااظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان تیس سال سے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے لیکن سماجی واقتصادی اور سکیورٹی چیلنجز کی وجہ سے افغان مہاجرین کی مزید میزبانی نہیں کر سکتے۔ ان کی وطن واپسی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ سماجی واقتصادی اور سکیورٹی چیلنجز کے باعث پاکستان افغان مہاجرین کی مزید میزبانی نہیں کر سکتا۔ افغانستان میں سیاسی تبدیلی اور سازگار ماحول کی وجہ سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی کے

باعث مہاجرین کی واپسی کاعمل سست روی کا شکا رہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مہاجرین واپس جا کر افغانستان کی ترقی میں کردار ادا کریں۔

ایمزٹی وی(تعلیم)پشاور بورڈ کے میٹرک کے نتائج کے ساتھ ساتھ سرکاری اسکولوں کی کارکردگی کا پول بھی کھل گیا ٹاپ 20 پوزیشن میں کوئی سرکاری اسکول شامل نہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا تبدیلی سرکار میں سرکاری اسکولوں کے تاریخ کی بدترین کارکردگی اس وقت سامنے آگئی جب میٹرک امتحانات نتائج میں ٹاپ 20 پوزیشنز پر 60 سے زائد طلباء او طالبات میں سرکاری اسکول کا ایک بھی طالب علم جگہ نہیں بنا سکا اور تمام پوزیشز پر نجی تعلیمی ادارے بازی لے گئے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی اصلاحات کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جن میں لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ 25 اضلاع میں اساتذہ کی ٹریننگ بھی شامل ہے، تاہم میٹرک نتائیج میں ایک بار پھر سرکاری اسکول کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

ایمزٹی وی(تعلیم )پشاور میٹرک بورڈ نے نتائج کا اعلان کردیا۔نتائج کے مطابق میٹرک ا متحانات میں تینوں ہوزیشنیں طالبات لے گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں 70 ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 56 ہزار 300 کامیاب قرار پائے اور نتیجہ 80 فیصد رہا سائینس گروپ میں پہلی تین پوزیشن لڑکیوں نے حاصل کی تو وہیں آرٹس میں بھی دو پوزیشن اپنے نام کی۔ کامیاب طالبات نے خوشی کا اظہار کیا۔

ایمزٹی وی(آزادکشمیر)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید پیپلزسیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتےہوئےکہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا مستقبل اور آئندہ کے وزیراعظم ہیں ،ان کے آزادکشمیر جلسوں نے وفاقی وزراء کو حواس باختہ کردیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی کا گراف گرا نہیں اور21جولائی کو حیران کن نتائج دینگے ،مخالفین کا پراپیگنڈا جلد دم توڑجائے گا۔ ان کامزیدد کہنا تھا کہ وفاقی وزرا نے آزادکشمیر میں گلگت بلتستان جیسا ڈرامہ اسٹیج کرنے کے جو منصوبے بنائے تھے وہ سب ناکام ہوگئے آزادکشمیر کے عوام نے ثابت کردیا کہ ان کے ضمیروں کو خریدا نہیں جاسکتا،وفاقی وزراء کی سیاسی یلغارکا راستہ روکیں گے اور انہیں تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں افرا تفری پیدا نہیں کرنے دیں گے ،بیرسٹر سلطان محمودکی سیاست فوٹو سیشن تک محدود ہے جو جلد زمین پر آجائیں گے ، یہ انتخابات بہت اہمیت کے حامل ہیں ، یہ انتخابات فوج کی نگرانی میں ہوں گے دھونس ودھاندلی کے ذریعے عوام کا حق رائے دہی چرانے والے اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔ اس موقع پر مشیر حکومت شوکت راجہ،مشیر وزیراعظم راجہ نیاز خان، وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری عامر ذیشان جرال، پیپلزپارٹی سٹی کے صدر غلام رسول عوامی اور سیکرٹری جنرل چوہدری فرید انور ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں، عوامی طاقت سے پیپلزپارٹی بہت بڑی قوت بن چکی ہے منفی گٹھ جوڑ ،الزام تراشیوں اور سازشوں کے ذریعے پیپلزپارٹی کا راستہ نہیں روکا جاسکتا،پیپلزپارٹی دوبارہ حکومت بنا کردکھائے گی،اقتدار کے لئے بلند بانگ دعوے کرنے والے اور ہوائی پیکیج کا اعلان کرنے والے پیپلزپارٹی کی کامیابی کا راستہ نہیں روک سکتے ،خدمت خلق ہمارا مشن ہے جب تک زندہ ہیں یہ مشن جاری رہے گا۔

ایمزٹی وی(آزادکشمیر)صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے کہا ہے کہ آزاد خطے میں سیاسی رواداری ، امن و امان ، باہمی احترام اور دیگر اچھی روایات کو برقرار رکھا جائے۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنےبیان میں کہا کہ اگر چہ میری صاحبزادی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے لیکن میں اس کی انتخابی مہم کا حصہ نہیں بنوں گا ،میں نے پانچ الیکشن لڑے ،بھرپور انتخابی مہم چلائی لیکن کسی مخالف امیدوار کا نام نہیں لیا جبکہ میرے کسی مخالف امیدوار نے بھی منفی الزامات لگائے نہ گالم گلوچ سے کام لیا ۔

ایمزٹی وی(تعلیم)صوبہ بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ کے بوگس داخلوں کی روک تھام کیلئے ''اسٹوڈنٹس ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم '' متعارف کرانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیاہے جس کے لئے ضلعی محکمہ تعلیم نے باقاعدہ ہوم ورک شروع کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا ، پہلی جماعت سے ہی ہر طالب علم کو خصوصی نمبر جاری ہوگا جبکہ اسکول چھوڑنے اور داخلہ لینے کیلئے آن لائن تصدیق کی جائے گی ۔
''پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب '' پالیسی کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں کے داخلوں کے حوالے سے رپورٹ ملی ہے کہ اسکولوں میں کم داخلے کیے جاتے ہیں جبکہ ظاہر زیادہ کیے جاتے ہیں جس کا صوبائی حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ضلع بھر کے پرائمری سکولوں میں داخل اورزیر تعلیم طلبہ بالخصوص پہلی کلاس کے طلبہ کو ایک ٹریکنگ نمبر جاری کیا جائیگا۔اس نمبر کے تحت طلبہ کاایک اسکول سے دوسرے اسکول میں داخلہ لینے ،اسکول چھوڑ نے سمیت دیگر ریکارڈ آن لائن ہو گا اور متعلقہ ریکارڈکسی بھی وقت چیک کیا جاسکےگااس اقدام کا مقصد اسکولوں میں بوگس داخلوں کی روک تھام ہے ۔

ایمزٹی وی(تعلیم)قائداعظم یونیورسٹی نے اپنی گولڈن جوبلی تقریبات کاآغاز کر دیا ۔اس سلسلے میں افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد ہو ئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ہا ئر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف نے کہا کہ یہ دن ہمارے لئے فخر کا دن ہے ، اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر آصف علی نے یونیورسٹی کے تاریخی سفر پر روشنی ڈالی ، قبل ازیں ڈاکٹر فرحان سیف نے یونیورسٹی کے تاریخی پس منظر سے حاضرین کو آگاہ کیا۔

  • ایمزٹی وی(تعلیم)لاہوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت ہونے والے میٹرک سالانہ امتحان کے نتائج کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ ترجمان لاہوربورڈ کے مطابق میٹرک سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 25 جولائی کو کیا جائےگا، چیئرمین بورڈ لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں 25 جولائی کو منعقد ہونے والی تقریب میں میٹرک کے نتائج کا اعلان کریں گے۔ ترجمان کے مطابق رواں سال 2 لاکھ 69 ہزارامیدواروں نے میٹرک کا امتحان دیا۔ نتائج کے اعلان کے بعد 26 جولائی کو پوزیشن ہولڈرز طلباء کے اعزازمیں الحمراء ہال میں تقریب رکھی جائے گی جس میں پوزیشن ہولڈرز طلباء کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ بورڈ حکام کا کہنا ہےکہ رواں سال کسی بھی طالبعلم کا رزلٹ “لیٹر۔ اون” نہیں رکھا جائے گا اور امیدواروں کو آن لائن رزلٹ معلوم کرنے کی سہولت میسرہوگی۔