
Reporter SS
جامعہ کراچی کے فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فارماسیوٹیکل سائنسز کے زیر اہتمام دوروزہ ”کیرئیر اورینٹیشن سمٹ2025 ء“ کی افتتاحی تقریب 17 فروری 2025 ء کو صبح 9:00 بجے فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فارماسیوٹیکل سائنسز کی پرانی عمارت میں منعقد ہوگی۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی صدارت جبکہ رئیس کلیہ علم الادویہ جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر حارث شعیب اور مختلف صنعتوں سے وابستہ ماہرین اپنے خیالات کا اظہارکریں گے۔
علاوہ ازیں کراچی یونیورسٹی سالانہ فارما کیرئیر فیئر2025 ء کی افتتاحی تقریب 20 فروری 2025 ء کوصبح 9:00 بجے فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فارماسیوٹیکل سائنسز کی نئی عمارت میں منعقد ہوگی۔
جامعہ کراچی نےداخلے برائے سال 2025 ء ایوننگ پروگرام کے 02 طلبہ کا داخلہ جعلی مارکس شیٹ جمع کرانے کی بناء پر منسوخ کردیئے۔
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی سے تصدیق کرانے پرداخلے برائے سال2025 ء ایوننگ پروگرام کے 02 طلبہ کے داخلے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق شعبہ معاشیات بی ایس فرسٹ ایئر کی سیدہ اُمِ بنین بنت اسد علی زیدی فارم نمبر4458018 اورشعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بی ایس فرسٹ ایئر کے محمد شرجیل جاوید ولد جاوید احمد کٹاری والا فارم نمبر4463537 کی مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئی جس کی بناء پر ان کے داخلے فوری طورپر منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے تحت نیچرل پروڈکٹ کیسٹری کے موضوع پر چار روزہ16ویںبین الاقوامی سمپوزیم کا آغاز پیر سے آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں ہوگا۔
آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق سمپوزیم کا افتتاح اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کریں گے، نیچرل پروڈکٹ کیسٹری اور دیگر ملحقہ علوم کے حوالے سے عالمی سطح پر معتبر سمجھا جانے والا یہ سمپوزیم ملکی اور غیر ملکی ماہرین کے بین العمل کے لئے بڑا پلیٹ فارم ہے۔
ترجمان کے مطابق اس سمپوزیم میں ملکی و غیر ملکی سائنسدان اور محققین شرکت کریں گے۔
پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد سمیت تقریب میں مہمانِ اعزازی شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، سابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر عطا الرحمن، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین اورسمپوزیم کے آرگنائزنگ سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف بھی اس تقریب سے خطاب کرینگے۔
ترجمان کے مطابق اس سمپوزیم سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں کے درمیان مضبوط تحقیقی روابط اُستوار ہونگے۔
کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت اچانک 50 ڈالر کم ہو گئی، جس سے نئی عالمی قیمت 2883 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی سطح پر آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 4700 روپے کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 30 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے ہو گئی۔
دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 87روپے کی کمی سے 3ہزار 363روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 74روپے کی کمی سے 2ہزار 883روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
چیمپئینز ٹرافی کے گروپ اے میں سیمی فائنل کی مضبوط دعویدار افغانستان کی ٹیم کو شاداب الیون نے 144 رنز کے بڑے مارجن سے ہرادیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں پ:ہلا وارم اَپ میچ کھیلا گیا، جس میں پاکستان شاہینز کی کپتانی آل راؤنڈر شاداب خان کررہے تھے۔
پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حسین طلعت، محمد عرفان خان اور محسن ریاض کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 314/8 کا بڑا مجموعہ بورڈ پر لگایا۔
حسین طلعت 70 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، اس کے بعد محسن اور عرفان نے بالترتیب 61 اور 57 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ یونٹ 38.4 اوورز میں محض 170 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
شاہینز کی جانب سے کپتان شاداب خان نے 29 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
افغان ٹیم شاہینز سے شکست کے بعد اپنا دوسرا وارم اَپ میچ نیوزی لینڈ کیخلاف 16 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی۔دوسری جانب پاکستان شاہینز کا مقابلہ 17 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا سے ہوگا جبکہ اس کا دوسرا اسکواڈ اسی دن دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلادیش کے خلاف ایکشن میں ہوگا۔
حکومت سندھ نے 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پرتعطیل کا اعلان کردیا۔
محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 19 فروری بروز بدھ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 19 فروری کو تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وسط فروری سے بڑی کمی متوقع ہے، انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی۔
قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناسب سے ہوگی۔
انڈسٹری کی جانب سے بھیجی ورکنگ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے تک کمی اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ڈھائی روپے تک کمی کا امکان ہے۔
اسی طرح، مٹی کا تیل 3 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 60 پیسے تک سستا ہو سکتا ہے۔
اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے حتمی ورکنگ 15 فروری کو حکومت کو بھجوائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے۔
وزارت خزانہ آئندہ 15 روز کے لیے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
کراچی: سندھ کابینہ نے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ترمیمی بل2025کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزرا، مشیر اور سیکرٹریز شریک ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے سندھ میں یونیو رسٹیز اور بورڈ کے سربراہان سے متعلق قانون کے ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔
اس سے قبل گورنر سندھ نے بل پر اعتراضات لگاکر اسے واپس اسمبلی کوبھیج دیا تھا جب کہ گورنر نے جامعات اوربورڈز میں سربراہان کی تعیناتیوں پر بھی اعتراض لگایا تھا۔
جامعہ کراچی میں اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقادکیاگیا۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں پالیسی ساز اس بات کو سمجھنے میں ناکام رہے ہیں کہ انسانوں کی ترقی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ہمارے پالیسی سازوں نے معاشی خوشحالی کو کبھی اہمیت نہیں دی اور حکومتیں اس پہلوکو تواترکے ساتھ نظر اندازکررہی ہیں اورہم تاحال دوسری قوموں سے سیکھنے سے قاصرہیں۔
چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن سندھ نجم احمد شاہ نے صوبائی حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے اور ہیلتھ و انفرااسٹرکچرسیکٹر میں صوبے کی کامیاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تھر کول انرجی پراجیکٹ، متبادل توانائی کے اقدامات اور دیہی ترقی کے منصوبوں نے گزشتہ 12 سالوں میں معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
معروف ماہر معاشیات وسابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ افراط زر میں کمی اکثر بے روزگاری میں اضافے کا باعث بنتی ہے، لیکن یہ نظریہ لاگت کو بڑھانے والی افراط زر کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار نہیں ہے۔
شعبہ معاشیات جامعہ کراچی کے پروفیسرڈاکٹر عبدالوحید نے کہا کہ پالیسیاں مرتب کرنے سے قبل بنیادی اقتصادی چیلنجوں کی نشاندہی ناگزیرہے
اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر نورین مجاہد نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد ماہرین کے مباحثوں اور انٹرایکٹو سیشنز کے ذریعے اہم اقتصادی موضوعات، ابھرتے ہوئے رجحانات اور اختراعی پالیسیوں کو تلاش کرنا ہے۔
اس موقع پر پینل ڈسکشن کا بھی انعقاد کیا گیا جس کے دوران ماہرین نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کو بڑھانے میں صنعتی ڈیجیٹلائزیشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی
آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کی کمی سے 2888ڈالر کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی سے 3لاکھ 1ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی
فی دس گرام سونے کی قیمت 1372روپے گھٹ کر 2لاکھ 58ہزار 487روپے کی سطح پر آگئی