ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاﺅسنگ سوسائٹی میں ہفتے کی شب سپر سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کے نئے گھر کی تعمیر کی خوشی میں ہونے والی تقریب ویک اینڈ پر شہر کی سب سے بڑی سوشل تقریب بن گئی۔ جس میں ممتاز کھلاڑی، بزنس مین، سرکردہ صحافیوں، اینکر پرسن اور فنکاروں کے علاوہ پاکستان سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفے کمال ، سکواش چیمپئن جہانگیر خان، سابق کپتان معین خان، صلاح الدین صلو، عبدالرقیب ، مشہور تاجر عارف حبیب اور گلوکار شہزاد رائے، سرجن جنید علی شاہ کے علاوہ شہر کی ممتاز شخصیات شریک تھیں۔ گھر کے تہہ خانے میں کرکٹ فیلڈ میں ملنے والے ایوارڈز،ٹرافیوں کے علاوہ دنیا کے مشہور کھلاڑیوں سچن ٹنڈولکر، برائن لارا، شین وارن، اے بی ڈی ویلیئرز، یونس خان، وقار یونس اور ویرات کوہلی کی شرٹس کو فریم کرکےدیوار پر آویزاں کیا گیا ہے۔ جبکہ ایک دیوار پر شاہد آفریدی کے مخصوص انداز والی تصویر کو پینٹ کرکے بنایا گیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے نئے گھر میں شفٹ ہوکر خوشی ہورہی ہے۔پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میں ہتھیلی پر بارہ ٹانکے آئے تھے۔ یہ ٹانکے چار دن میں کھل جائیں گے
ایمز ٹی وی(ایبٹ آباد) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے اعتراف کیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت خیبر پختونخوا میں کوششوں کے باوجود مکمل تبدیلی نہیں لاسکی،سرکاری محکموں میں کرپشن اور قواعد و ضوابط سے ہٹ کر بھرتیوں کے خلاف اب بھی شکایات موصول ہورہی ہیں،نظام کو سمجھنے کے لئے تحریک انصاف کومزید2سال چاہیں۔ وفاق نے گیس رائلٹی کی مد میں خیبر پختو نخوا کو اس کے حصے کی 42 ارب روپ کی رقم ادا کرنے کے بجائے صرف چند ارب پر ٹرخا دیا جس سے ترقیاتی عمل میں رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں۔اس وقت پوری قوم کی نظریں پاناما کیس پرہیں۔سپریم کورٹ نے حق پر مبنی فیصلہ دے کر نواز شریف کو نا اہل قرار ددے تو قوم انصاف کے حصول کے لیے عمران خان کی طرف دیکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایبٹ آباد پریس کلب میں ”میٹ دی پریس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ عوام اگر حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں آئندہ الیکشن میں میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیں ،ترقی کا جو سفر باقی رہ گیا ہے ، وہ آئندہ الیکشن جیت کر پورا کرنے کی کوشش کریں گے