ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں زہریلی شراب پینے کے باعث اسپتال میں داخل مزید چار افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد اس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ستائیس ہوگئی ہے، جب کہ چھبیس افراد تاحال جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں، جنہیں حالت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا لیکن انکی زندگی کو بچایا نہیں جا سکا،جناح ہسپتال کی ڈائریکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد میں بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی پولیس کے سربراہ سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی اور ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ شراب پینے سے ہلاک افراد میں زیادر تر کا تعلق لانڈی، کورنگی، بلال کالونی، زمان ٹاﺅن اور محمود آباد سمیت دیگر علاقوں سے ہے۔
پایمز ٹی وی (کراچی) یپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمٰن ملک نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی دوستی انتہائی اہم ہے اور دونوں جماعتیں مل کر سندھ کی ترقی کے لیے کام کریں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کا حق ہے کہ وہ اپنی مدت پوری کرے اور ہم بھی چاہتے ہیں ملک میں جمہوریت چلتی رہے،انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری گورنر سندھ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنوں سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے، انکا کہنا تھا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم بارڈر پر جاری کشیدگی ختم کرنے کے لیے مذاکرات کریں۔
ایمز ٹی وی (کراچی) حج ادائیگی کے بعد وطن واپسی کا سلسہ شروع، پہلی پرواز لاہور جبکہ دوسری کراچی پہنچ گئی، پی آئی اے کی پہلی حج پرواز حاجیوں کو لے کر رات ساڑھے بارہ بجے لاہور پہنچی،جبکہ کراچی آنے والی پہلی حج پروازساڑھے تین گھنٹے تاخیرکا شکار ہوئی۔ پہلی حج پرواز ایک گھنٹہ تاخیر سے لاہور پہنچی،پرواز کے ذریعے چار سو سترہ حجاج لاہور پہنچے،لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر سرکاری حکام نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔ دوسری جانب پی آئی اے کی کراچی آنے والی پہلی حج پرواز ساڑھے تین گھنٹے تاخیر سے صبح آٹھ بجے کراچی ائیرپورٹ پہنچی۔ پرواز پی کے 3002 کو صبح پانچ بجے پہنچنا تھا،واضح رہے کہ رواں برس پاکستان سے ایک لاکھ 43 ہزار حاجیوں نے حج ادا کیا ہےجن کی واپسی کا سلسہ شروع ہو چکا ہے۔
ایمز ٹی وی(بنوں)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج بنوں میں قائم آئی ڈی پیز کیمپوں کا دورہ کریں گے، گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب خان عباسی سمیت قبائلی عمائدین وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ اس دورے کے دوران وزیر اعظم آپریشن ضرب عضب کے سبب بے گھر ہونے والے والے قبائلی افراد سے ملاقات کریں گے اور ساتھ ہی ان سے خطاب بھی خطاب بھی کریں گے۔
ایمز ٹی وی (وزیرستان) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان ایجنسی میں گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا اور اس پر دو میزائل داغے، حملے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ چھ ماہ کے وقفے کے بعد جون سے جاسوس طیاروں نے دوبارہ حملوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ایک اندازے کے مطابق پانچ دنوں میں متعدد جاسوس طیاروں کے حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 25 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ حملے میں متعدد افراد کے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ کہ جاسوس طیاروں کے حملوں میں اس وقت تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جب سےشمالی وزیرستان میں بڑے پیمانے پر آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا۔
ایمز ٹی وی(سیالکوٹ )سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر گزشتہ کئی روز سے بھارت کی جانب سے مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بهی ورکنگ باؤنڈی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک خاتون سمیت 2 افراد شہید ہو گئے جس سے 4 روز میں بھارتی ہٹ دھرمی کا نشانہ بننے والوں کی تعداد 12 ہو گئی جب کہ 40 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپورانداز میں جواب دیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ہرپال سیکٹر کے گاؤں رڑکی میں 150 سے زائد مارٹر گولے فائر کئے جس سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ شہریوں کی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے چارواہ اور ہرپال سیکٹر ز پر پاکستان کی حدود میں واقع 3 دیہات پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی، بھارت کی جانب سے اشتعال انگیز فائرنگ اور گولہ باری کے باعث اب تک 70 ہزار سے زائد افراد متاثر جب کہ 20 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی ہو چکے ہیں۔
ایمز ٹی وی (فیصل آباد) فیسکو ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئےوزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ بھارت مریخ پر پہنچ گیا اورہم دھرنوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ عید سے پہلے قربانی کی باتیں کرنے والوں کی اپنی قربانی ہو گئی ہے۔ گورنرپنجاب چوہدری سرور کی تبدیلی کے حوالے سے ایک سوال پر عابد شیر علی کا کہنا تھا گورنر پنجاب ہمارا سرمایہ ہیں ان کی تبدیلی کی باتیں بے بنیاد ہیں۔عابد شیر علی نے کہا کہ دھرنے والے بتائیں ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آرہے ہیں۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ چند افراد کو ہمارے پروگرام خراب کرنے کے لئے بھیج دیا جاتا ہے۔ اس طرح خون خرابے کو دعوت دی جارہی ہے۔ اس طرح کی حرکات سے ہمارے کارکنان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھاکہ لانگ مارچ اور دھرنے دینے والوں کا مقصد ملکی معیشت اور کلچر کو تباہ کر نا ہے۔ عمران جھوٹوں کے بے تاج بادشاہ ہیں،انہیں جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دینی چاہئے۔
ایمز ٹی وی:(لاہور)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد حفیظ زخمی ہونے کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے ٹی 20 میچ اور ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، محمد حفیظ شارجہ میں پریکٹس میچ کے دوران بایاں ہاتھ میں زخم آنے کے باعث زخمی ہوئے۔محمد حفیظ 2 ہفتے کیلئے کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق محمد حفیظ کی بائیں ہتھیلی پر 5 ٹانکے آئے ہیں۔
ایمز ٹی وی:(لاہور)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں مشکوک ایکشن سے بولنگ کروانے والے آٹھ بولرز کو لاہور طلب کر لیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مشکوک بولنگ ایکشن پر رپورٹ ہونے والے آٹھ بولرز کو آٹھ اور نو اکتوبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹیسٹ کیلئے بولالیا ہے ۔ پی سی بی کی مشکوک بولنگ ایکشن کمیٹی بولرز کے ٹیسٹ لے گی۔ ان بولرز می سیالکوٹ کے نئیر عباس، لاہور کے جنید ضیا، عثمان ملک، فیصل آباد کے خرم شہزاد، کراچی کے فراز احمد خان، بہاولپور کے جہانزیب خان، مزمل تحسین اور ڈیرہ مراد جمالی کے ندیم جاوید شامل ہیں۔ عطا اللہ اور صہیب مقصود کا ایکشن بھی مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ ان کھلاڑیوں کا متحدہ عرب امارات سے واپسی پر ٹیسٹ لیا جائے گا۔
ایمز ٹی وی:(اسلام آباد)پی ٹی آ ئی کے کا ر کنو ں سے او نٹ ہتھانے پر کا ر کنوں نے پو لیس پر دھاوابول ڈالا اور اونٹ کو پو لیس کی قید سے چھڑا لیا۔اونٹ فیصل آبا د سے لا یا گیا تھا جس کو پولیس نے بلیو ایر یا میں کنٹینر سے اتر والیا۔پو لیس او نٹ کو قبضے میں لے کر پیدل تھا نے جا رہی تھی کہ کا رکنو ں نے پو لیس پر د ھا وا بو ل ڈا لااور او نٹ چھڑا لیا۔اونٹ کے معاملے پر پو لیس اور کا رکنو ں میں ایک کلو میٹرتک دوڑیں ہو ئیں جس کے بعد اونٹ کو پی ٹی آئی سیکر ٹریٹ منتقل کر دیا۔