ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل کمیٹی، سیکٹرز کمیٹیوں کے ارکان اور دیگر ذمہ داران سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئےمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ میں سندھ کے غریب ہاریوں، کسانوں اور دیگرغریب سندھیوں کو ظالم وڈیرں کے ظلم اور جبر کی زنجیروں سے آزاد کرانا چاہتا ہوں اسی لئے سندھ کے وڈیرے غریب سندھیوں کو سندھ کے نام پر ایم کیوایم کے خلاف بھڑکا رہے ہیں لیکن اب کوئی بھی طاقت مجھے سندھ کے حقوق کی جدوجہد سے نہیں روک سکتی۔انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے غریبوں کا صرف نعرہ نہیں لگایا بلکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو منتخب کرکے اسمبلیوں میں بڑے بڑے جاگیرداروں اور وڈیروں کے برابر بٹھایا اور بتایا کہ اگرعزت جاگیرداروں اور وڈیروں کی ہے تو غریب ومتوسط طبقے کی بھی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد نے کہا کہ ایم کیو ایم کی اس جدوجہد کے نتیجے میں جب سندھ کے غریب ہاری، کسان، نوجوان اور غریب عوام تیزی سے ایم کیوایم کے قریب آنے لگے اور ایم کیوایم کے قافلے میں شامل ہونے لگے تو سندھ کے وڈیروں کو یہ خوف ہوگیا کہ اگر ایم کیو ایم اسی طرح سندھ بھر میں پھیلتی رہی تو سندھ بھر کے تمام غریب ہاری اور نوجوان وڈیروں کی قید سے آزاد ہوجائیں گے اسی لئے سندھ کے وڈیروں نے غریب سندھیوں کو سندھ کے نام پر بھڑکانا شروع کردیا ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کی تقسیم کو قبول نہیں کرتے اور اس پر اب نہ بات ہوگی اور نہ ہی کوئی بحث، عوام نے ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ ووٹ دیا جبکہ ضیاالحق دور سے لے کر مشرف دور تک صوبے میں کوئی کام نہیں ہوا۔ ملک کو اگر آگے لے جانا ہے تو بات چیت کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا اور یہاں بسنے والے عوام کے حقوق غصب کئے گئے لیکن اب اس طرح نہیں ہوگا جبکہ اتحادی جماعت کی جانب سے بعض تلخ بیانات کا جواب تلخ باتیں کر کے نہیں دے سکتا، شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل دیرینہ ہیں جنہیں جلد حل ہونا چاہیئے تاہم پارٹی قیادت نے مفاہمتی پالیسی اختیار کرتے ہوئے سخت بیان بازی سے روکا ہے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) عمران خان کی تقریر کے حوالے سے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کنٹینر پر چڑھ کر تنقید کرنے کی بجائے اپنی توجہ پختون خواہ پر دیتے تو وہاں کے حالات میں بہتری آجاتی،انھوں نے کہا کہ عمران خان عدلیہ کا صرف وہی فیصلہ تسلیم کرتے ہیں جوان کے حق میں ہوتا ہے۔ ہم آزادی صحافت کے قائل ہیں لیکن قانون پرعمل درآمد کروانا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) آسٹریلوی ٹیم ون ڈے کے بعد اب ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستان کو وائٹ واش کرکے آئی سی سی کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بدھ کے روز سے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے اور اگر آسٹریلوی ٹیم نے دونوں ٹیسٹ میچز جیت لیے تو وہ جنوبی افریقہ کی جگہ ایک بار پھر ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی نمبر ایک ٹیم بن جائے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ بدھ کے روز سے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا اور اگر آسٹریلوی ٹیم یہ دونوں ٹیسٹ میچز جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو وہ جنوبی افریقہ کی جگہ ایک بار پھر ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی نمبر ایک ٹیم بن جائے گی ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آسٹریلیا نے اس دورے میں ون ڈے سیریز کی شرو عات عالمی رینکنگ کی نمبر دو ٹیم کے طور پر کی تھی اور سیریز کے تینوں میچز جیت کر اس نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ایک بڑی ٹیم کے طور پر آسٹریلیا کو پاکستان پر نفسیاتی برتری حاصل ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری چودہ میں سے تیرہ ٹیسٹ میچز آسٹریلیا نے جیت رکھے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم دبئی میں پہلی بار ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے، اس سے قبل دو ہزار دو میں شارجہ کے مقام پراس نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے تھے جس میں اسے کامیابی ملی تھی۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں دنیا کوحیران کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، کپتان کی تبدیلی کا وقت نہیں ہے، مصباح الحق پر میگا ایونٹ تک اعتماد برقرار رکھنا ہوگا۔
بھارت کے درالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا
پاکستان کو اب لازمی طور پر مصباح کوکپتان برقرار رکھنا چاہیے کیونکہ اب اتنا وقت نہیں ہیں کہ قیادت میں تبدیلی لا ئی جا سکین، میں جانتا ہوں کہ مصباح کچھ چیزوں میں محدود ہیں لیکن انھیں کم سے کم ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنا چاہیے۔
انضمام الحق 1992 ورلڈ کپ فاتح اسکواڈ کا حصہ اور سیمی فائنل کے ہیرو تھے، انھیں پاکستان ٹیم کی موجودہ پرفارمنس کے باوجود بہتر نتائج کی توقع ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہر ٹیم برے دور سے گزرتی ہے، یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان کافی عرصے سے اپنے ہوم گراؤنڈز پر نہیں کھیلا جس سے اس کے اعتماد اور مورال پرکافی فرق پڑا ہے، اس کے باوجود میں اندرونی طور پر کافی پرامید واقع ہوں اور بدستور یہ امید رکھتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں سرپرائز دینے کی صلا حیت رکھتی ہے۔
انضمام الحق نے پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی پر بھی زور دیا۔
ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان سے رواں سال ایک لاکھ 75 ہزار ٹن آم کی برآمد کا ہدف حاصل نہ ہوسکا۔ آم کی مجموعی برآمدات ڈیڑھ لاکھ ٹن سے کم رہیں ذرائع کے مطابق رواں سال آم کی برآمد کے لیے مقرر کردہ ہدف سیلاب اور سیاسی عدم استحکام کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے حاصل نہ ہوسکا۔یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی آم کے معیار کے لیے کڑی شرائط اور قرنطینہ اصولوں پر عمل درآمد کے لیے پاکستانی پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے سخت پراسیجر کی وجہ سے یورپی یونین کو بھی محدود پیمانے پر آم برآمد کیا گیا۔
پاکستان سے 60فیصد سے زائد آم خلیجی ریاستوں اور مڈل ایسٹ ممالک کو ایکسپورٹ کیا گیا۔ آم کے سیزن کے دوران رمضان کی آمد کے سبب اسلامی ملکوں میں پاکستانی آم کی کھپت زائد رہی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی قرنطینہ حکام نے 90 ہزار500 ٹن سے زائد کے فائٹو سینٹری سرٹیفکیٹ جاری کیے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10ہزار ٹن تک زائد رہے۔
ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ) ہالی ووڈ میں ان دنوں ’’ایپل‘‘ کے بانی اسٹیو جابز کی زندگی کی جدوجہد پر مبنی فلم بنانے کی تیاریاں جا ری ہیں اور اس فلم میں اسٹیو جابز کا کردار معروف اداکار کرسٹن بیل ادا کریں گے جب کہ اس سے پہلے یہ خبریں تھیں کہ اس کردار کو لیونارڈو ڈی کیپریو ادا کریں گے۔دراصل فلم کے ڈائریکٹر ڈیوڈ فنچر کرسٹن بیل ہی کو ایپل کے کو فائونڈر کے کردار کے لیے لینا چاہتے تھے جو بعد ازاں بعض وجوہات کی بناء پر اس فلم کی ڈائریکشن سے علیحدہ ہوگئے تھے۔ ’’سلم ڈاگ ملینیر ‘‘ کے ڈائریکٹر ہیلمر ڈینی بوئلے کی جانب سے اس بغیر نام کی فلم کو ڈائریکٹ کیا جا رہا ہے جو کہ والٹر اساکسن کی کتاب سے ماخوز ہے جسے فلم کے لیے آرون سارکن نے تیار کیا ہے اور یہ گزشتہ برسوں کی سب سے بہترین اور متاثر کن بائیوپکس میں سے ایک ہے۔سونی کی جانب سے اسٹیو جابز کی موت کے دنوں میں ہی 2011ء میں اس بیسٹ سیلر کے رائٹس خرید لیے گئے تھے ۔ اس بائیو پک میں مرکزی کردار کرسٹن بیل کے ساتھ دیگر اداکار ماٹ ڈیمون‘ بن ایفلک‘ اور بریڈلے کوپر بھی شامل ہیں۔
ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ) گذشتہ دنوں منعقد ہونے والے لندن فلم فیسٹیول میں پاکستان نژاد برطانوی اداکارہ ثمینہ کو برطانیہ کی بہترین نئی اداکارہ کا اعزاز ملا، انھیں یہ اعزاز ’کیچ می ڈیڈی‘ فلم کے لیے دیا گیا۔اس بار لندن فلم فیسٹیول کی جانب سے ریئلسٹک سینیما یا حقیقت نگاری پر منبی سینیما کو موضوع بنا یا گیا ۔ہفتہ کی رات کو 58 ویں لندن فلم فیسٹیول میں ان فلموں کو اعزاز سے نوازا گیا جو دنیا کے تلخ حقائق پر مبنی ہیں۔ یہ فلمیں بدعنوانی، اجتماعی تشدد، جنگ اور ناموسی قتل جیسے سنگین مسائل پر مبنی تھیں۔روسی فلم ’لیویاتھن‘کو لندن فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا، روس کی جانب سے پہلے ہی اس فلم کو آسکر ایوارڈز کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔یہ فلم روس کے عصر حاضر کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ کہانی ایک ایسے آدمی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاندان کو بدعنوان نظام سے بچانے کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔یوکرائن کی فلم ’دی ٹرائب‘ کو باوقار سودرلینڈ ایوارڈ سے نوازا گیا ، جب کہ بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ ’سلورڈ واٹر- سیریا سیلف پورٹریٹ‘ کو دیا گیا، یہ فلم شام کی خانہ جنگی پر مبنی ہے اور شام کے شہر حمص کی کہانی بیان کرتی ہے۔فلم فیسٹیول کا اختتام دوسری جنگ عظیم پر مبنی بریڈ پٹ کی فلم ’فیوری‘ پر ہوا۔
ایمز ٹی وی (لاہور) اکثر جلسے جلوسوں میں جلسے کرنیوالی جماعت کے اپنے کارکنان اور دیگر جماعتوں کے کارکنان کے ساتھ تصادم اور مارکٹائی کی خبریں آتی رہتی ہیں، لیکن گذشتہ شب مینار پاکستان گراﺅنڈ میں عوامی تحریک کے کارکن کی پٹائی کی وجہ سامنے آگئی اور انکشاف ہواہے کہ وہ جلسے میں موجود خواتین سے چھیڑ چھاڑ کررہاتھا، تشدد سے لڑکے کے سرپر چوٹیں آئیں اوربعدازاں اُسے طبی امداد کے لیے رضاکاروں کی ٹیم نے اسپتال منتقل کردیا۔
ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک) معروف اداکار اور ہدایت کار شاہد آفریدی بنکاک میں کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے، جس پر انہیں قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، ڈاکٹرز کے مطابق شاہد آفریدی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ شاہد آفریدی ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے لوکیشن کے لیے تھائی لینڈ میں مقیم ہیں۔