منگل, 07 مئی 2024


بلوچستان میں فائرنگ کے دو واقعات میں5افرادجاں بحق


ایمزٹی وی(گجرات ) صوبہ پنجاب کے شہر گجرات کےگاؤں معین الدین پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں،باپ اور تین بچوں سمیت 5افرادجاں بحق ہوگئے .

گجرات کےگاؤں معین الدین پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں،باپ اور تین بچوں سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے.

پولیس کےمطابق فائرنگ کا واقعہ گاؤں معین الدین پورمیں پیش آیا جب نامعلوم افراد نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کردی.

فائرنگ کی وجہ سے گھر میں تسور حسین، ان کی بیوی اور تین بچے جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونےوالوں کی عمریں بارہ سے سترہ سال کےدرمیان ہیں.

پولیس کا کہناہےکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم اب تک ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی.


یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کی جس کےنتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جان کی بازی ہارگئے، مرنے والوں میں ایک کمسن بچہ بھی شامل تھا.

اسی طرح آواران سے متصل ضلع کیچ کے علاقےزعمران میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سےلیویز فورس کاایک اہلکار جان کی بازی ہار گیاتھا

*بلوچستان میں فائرنگ،ہندو تاجر ہلاک

واضح رہے کہ دو روز قبل صوبہ بلوچستان کے افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہندو تاجر ہلاک ہوگیاتھا.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment