منگل, 07 مئی 2024


وزیراعظم نواز شریف کا چین زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کا نعرہ

ایمزٹی وی (بلوچستان)وزیراعظم نواز شریف گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھدیا افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے عظیم الشان اقتصادی راہداری منصوبے پر روشنی ڈالی اور اسے خطے کی ترقی سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر ایک خوشحال ترین شہر بننے جا رہا ہے۔ جدید ائیرپورٹ تعمیر کیا جا رہا ہے۔

اقتصادی راہداری منصوبہ نئی تاریخ رقم کر ے گا۔ پچاس ہزار لوگوں کو روزگار میسر آئے گا۔ گوادر موٹر وے بھی اپنی مثال آپ ہو گی۔ اس موقع پر انہوں نے ملکی ترقی کا نقشہ بھی کھینچا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ 2018ءتک ختم ہو جائے گی۔ دہشت گردوں کا حال بھی سب کے سامنے ہے۔ دہشت گردی کا ہاتھی مار گرایا۔ دم باقی ہے بس۔

ملک میں امن و امان کے لیے دن رات ایک کر رہے ہیں توقع ہے تمام چیلنجز پر قابو پا لیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے تقریب کے اختتام پر چین زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کا نعرہ بھی لگایا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment