ھفتہ, 04 مئی 2024


شرپسندوں کے عزائم کو اتحاد اور اتفاق سے شکست دی جائے گی، میجر جنرل شیر افگن

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) کوئٹہ میں آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ شرپسندوں کے عزائم کو اتحاد اور اتفاق سے شکست دی جائے گی۔

آئی جی ایف سی کا محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ہونے والے اجلاس میں کہنا تھا کہ محرم کے مقدس مہینے میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے گا اور معصوم خواتین کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسان نہیں ہو سکتے۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اس امر کا اعادہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران قانون نا فذ کرنے والے اداروں سے بھر پور تعاون کر کے دشمن کے ناپاک ارادوں کو شکت دی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment