ھفتہ, 04 مئی 2024


وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری کا عوام کو پیغام

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری اور گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے10محرم یوم عاشور پر اپنے پییغام میں کہا ہے کہ میدان کربلا میں نوارسہ رسول حضرت امام حسین نے اپنے جان نثار ساتھیوں اور اہل بیت کے ہمراہ یزیدی لشکر کے خلاف داد شجاعت دیتے ہوئے جام شہادت نوش کرکے تاقیامت دین اسلام کوزندہ جاوید کردیا۔وزیراعلیٰ نے پیغام میں کہا کہ واقعہ کربلا ہمیشہ کیلئے حق و باطل کے درمیان فرق کا ایک استعارہ بن گیا۔جس سے ہمیں طاغوتی قوتوں کے خلاف کلمہ حق کیلئے تاقیامت رہنمائی ملتی رہے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام تمام عالم اسلام کیلئے ایک مقدس مہینہ ہے اس دوران ہمیں اپنے اندر صبرو ضبط برقرار رکھتے ہوئے مذہبی رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے تمام اہل وطن خصوصاً مختلف مکاتب فکر کے علماءکرام سے محرم احرام کے دوران کسی بھی قسم کی تفرقہ بازی یا تلخ گوئی جس سے اتحاد بین المسلمین میں اختلاف یا دراڑ پیدا ہوتی ہو سے اجتناب برتنے اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے باہمی اتحاد و اتفاق کا ما حول قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔

 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment