ھفتہ, 04 مئی 2024


صحافی کو سزا دینے پر صحافی برادری سراپا احتجاج

ایمز ٹی وی ( کو ئٹہ ) بلو چستان یونین آف جرنلسٹس کے بیان میں انگریزی روزنامہ کے سینئر اسٹاف اور تجزیہ نگار سیرل المیدا کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ صحافی نے انتہائی تحقیق کے بعد جو رپورٹ جاری کی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ مذکورہ اسکینڈل کا سامنا کرے نہ کہ صحافی کو سزا دے پوری دنیا میں صحافی تحقیقات کرنے کے بعد مختلف معاملات پر رپورٹس پوری ذمداری کے ساتھ جاری کرتے ہیں اور مہذب دنیا صحافی سے الجھنے کے بجائے ان رپورٹس کا سامنا کرتی ہے۔

مگر ہمارے یہاں المیہ یہ ہے کہ حکمران اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی اسکینڈل کا اعتراف کا سامنا کر نے کے بجائےرپورٹ دینے والے صحافی کا گلا گھونٹنا چاہتے ہیں جو کسی طرح بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں بیان میں کہا گیا ہے جب مذکورہ اخبار کے ایڈیٹر نے بر ملا یہ کہا کہ انہوں نے مذکورہ رپورٹ کا ہر طرح سے جائزہ لینے کے بعد مطمئن ہو کہ اسے شائع کیا ہے اور اس کی پوری ذمداری بھی اٹھانے کے لیے تیار ہیں مستحکم جمہوریت کے لیے آزاد صحافت کا ہونا نہایت ضروری ہے

 

پاکستان میں اس وقت حکومت بر سر اقتدار ہے وہ جمہوری الیکشن کے بعد منتخب ہو کر آئی ہے اسے چاہیے کہ جمہوری روایات کا پاس رکھتے ہوئے آزاد صحفت کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور صحافی سیرل المیدا کا نام فوری طور پر ای سی ایل سے خارج کرے ورنہ صحافی برادری پورے ملک میں احتجاج کرے گی

 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment