ھفتہ, 20 اپریل 2024


ملک کے بیشر علاقوں مین زلزلے کے شدید جھٹکے

ایمزٹی وی(کوئٹہ) بلوچستان کے ضلع خضداراور گردونواح میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔

ذرائع کے مطابق ضلع خضداراور نواح میں رات گئے 3.4شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم اس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

زلزلہ پیما مرکز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے مشرق میں تھا اور گہرائی 35کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے بعد محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام سے رابطہ کر کے نقصانات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment