ایمز ٹی وی(سبی) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کے پسے ہوئے لوگوں کی پارٹی ہے ، پیپلز پارٹی نے غریبوں ہاریوں،مزدوروں ،کسانوں کو شعور دیا، آج کے سیاست دان غریب عوام کے ووٹ سے کامیاب ہوکر اقتدار میں آتے ہے اور ایوان میں بیٹھنے کے بعد غریبوں کو بھول جاتے ہیں، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں عوام خوشحال تھے ، موجودہ حکومت نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ سبی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہاریوں ، غریبوں ، بیواؤں کے حقوق کی ترجمانی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے 1974سے شروع ہونے والا سیاسی سفر آج بھی کئی قربانیاں دے کر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پیپلز پارٹی کا کارکن ہونے پر فخر ہے بھٹو نے پارٹی ملک کے پسے ہوئے لوگوں کیلئے بنائی ، جس نے لوگوں کو سیاسی شعور اور سوچ دی کہ ملک کے اصل وارث عوام ہیں، طبقاتی نظام نے ہمیں سردار جاگیردار وڈیرہ نواب میں تقسیم کیا، جبکہ اللہ نے ہمیں انسان بنایا۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے اپنے انتخابی وعدے پورے کرتے ہوئے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا اور 35لاکھ خواتین کو فائدہ ہوا ، 2018کے انتخابات میں کامیاب ہوکر ایک کروڑ بیواؤں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کریں گے جس میں 3000فی کس خواتین کو دیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کیلئے این ایف سی ایوارڈ پیپلز پارٹی کی حکومت کا کارنامہ تھا، آج آٹھ سال گزر چکے ہیں بلوچستان کو صرف مسائل ہی مسائل دیے گئے ہیں، ہم جھوٹ کی سیاست نہیں کرتے، آج لوگ روٹی کو ترستے اور ہسپتالوں میں دل کے مریض تڑپ تڑپ کر مررہے ہیں، حکمران قرضوں پر قرضوں لے رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں کرپشن لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، لوگ پانامہ لیکس کیلئے سپریم کورٹ جارہے ہیں جبکہ ہم عوام کی عدالت میں پیش ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ آج کے سیاست دان غریب کے ووٹ سے کامیاب ہوکر اقتدار میں آتے ہیں اور عوام کو بھول جاتے ہیں لیکن شہید ذولفقار علی بھٹو نے غریب کے دکھ درد میں شریک ہوئے ان کے جھونپڑیوں میں گئے، انہوں نے غریبوں ،کسانوں اور مزدوروں کے دکھ کو محسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو بیروزگاری مسائل اور قرضوں کے دلدل میں دھکیل دیا ہے ، آج کا کسان غریب مزدور طبقہ دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے چار سالوں میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا بے روزگاری ،مہنگائی میں زبردست اضافہ ہوا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دورحکومت میں عوام اور کسان خوشحال تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس سے کسان بھوکے مرگئے ،ہم کسان کو کسی صورت بھوکے مرنے نہیں دینگے، ہم کسانوں کے لئے پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتال کرینگے اور پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور حکومت میں بلوچستان بجٹ کو پنتالیس ارب روپے سے بڑھا کر ایک سو دس ارب روپے کیے اور مزدوروں کے تنخواہوں کو سات ہزار سے اٹھارا ہزار کیا جبکہ بلوچستان میں بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے بلوچستان کے عوام کیلئے بلوچستان حقوق پیکج دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام مفلوج نظام ہے اس نظام کے تحت حکمرانوں کو غریب عوام کیلئے کچھ دینا ہی نہیں