بدھ, 17 اپریل 2024


طورخم بارڈر پر افغان دلہن پکڑی گئی

 

ایمزٹی وی(بلوچستان)خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر پاکستانی سیکیورٹی حکام نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پھنس گئی نئی نویلی دلہن کو افغانستان جانے کی اجازت دیدی۔
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر طورخم بارڈر بند کرنے کی وجہ سے افغانستان لے جانے والی بارات میں دلہن بھی پھنس گئی جس کے رشتہ دار وں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
دلہن بارڈر بند ہونے سے لنڈی کوتل گاگرہ میں گزشتہ چار دنوں سے مہمان تھی، جذبہ خیر سگالی کے تحت افغانستان جانے کی اجازت پر وہ افغانستان روانہ ہوگئی۔ دلہن اور ان کے رشتہ داروں نے پاکستانی حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment