ایمزٹی وی(چمن)سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اداروں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد سے بھری گاڑی اورایک خودکش حملہ آورسمیت 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چمن میں سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پربارودی مواد سے بھری ایک گاڑی اوراس میں سواردودہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔ فورسز نے گاڑی میں موجود بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے لیے کوئٹہ نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ طلب کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بارودی مواد سے بھری گاڑی افغانستان سے لائی گئی تھی، گاڑی سے دو دہشتگردوں کو بھی گرفتار کرلیا جس میں سے ایک خودکش کش حملہ آور بھی ہے۔ دہشت گرد اگراپنی مکروہ سازش میں کامیاب ہوجاتے تو بڑی تباہی پھیل سکتی تھی۔