جمعہ, 26 اپریل 2024


کوئٹہ میں زلزلےکے شدید جھٹکے

کوئٹہ: کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 50کلو میٹر تھی جب کہ مرکز کوئٹہ سے 47کلو میٹر دور ریکارڈ کیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment