جمعہ, 26 اپریل 2024


کوئٹہ سمیت پورےصوبےمیں تمام نجی،سرکاری ونیم سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل مکمل طورپربحال

بلوچستان : بلوچستان بھر میں بھی تمام نجی، سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع ہوگیا۔

بلوچستان میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھلے تھے مگر آج سے انہیں مکمل کھولنے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد اب کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی تمام نجی، سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل مکمل طور پر بحال ہوگیا ہے۔ کوئٹہ میں یونیورسٹیزسمیت کالجز اور اسکول کے تمام تعلیمی سیکشن آج سے کھل گئے ہیں۔

تدریسی عمل کی بحالی سے متعلق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کورونا کیسز میں کمی کی وجہ سے تعلیمی ادارے کھلولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا، بلوچستان میں ملتوی امتحانات کا فیصلہ بھی جلد کیاجائے گا۔

خیال رہےاین سی او سی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق سندھ کےعلاوہ اسلام آباد، بلوچستان پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نجی و سرکاری و ہائیر سیکنڈری اسکولوں اور کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment